راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کسی بھی مڈل مین اور آڑھتی کوسینٹر کے اندر آنیکی
اجازت نہیں ہے تاکہ تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔قانون کی
خلاف ورزی پر تھانہ فاضل پور میں دفعہ506/PPCاور186/419کے تحت ایک آڑھتی
مرید حسین ولد دوست محمدکے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوچکا ہے اور قانون
کی سختی ایسے ہی جاری رہے گی ۔ڈسٹرکٹ بھر میں باردانہ کی تقسیم کامرحلہ
25اپریل سے جاری ہے اور امید ہے کہ ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں ٹارگٹ مکمل
کرلیا جائے گا۔میں روزانہ کی بنیاد پر خود باردانہ کی تقسیم کا جائزہ لے
رہاہوں اور ضلع بھر میں قائم 9سینٹرز کے متواتر دورے بھی کررہا ہوں۔۔ان
باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے باردانہ کی
تقسیم کا معائنہ کرنے کے حوالے سے محمد پور سینٹر کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس
موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی ایف سی،اے
سی جام پور ،سینٹر انچارج،فوڈ انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افرادبھی موجود
تھے۔ڈی سی اونے مزید کہا کہ سینٹرز میں موجود تمام لوگوں کے لئے ٹھنڈے
پانی،سایہ دار جگہ اور بقیہ ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور پہلے
آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم کی جائے تاکہ کسی کی بھی حق تلفی نہ
ہوسکے۔
0 comments:
Post a Comment