راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )آج سرائیکی وسیب کے عظیم قائد بیرسٹرتاج محمدخان
لنگاہ کی برسی کے موقع پر سرائیکستان قومی انقلابی پارٹی اور پاکستان
سرائیکی پارٹی اور سرائیکستان قومی اتحاد کے زیرانتظام تعزیتی ریفرنس کا
انعقادکیاگیا۔جس کی صدارت سرائیکستان قومی انقلابی پارٹی کے سربراہ
کامریڈعبدالکریم ڈمرہ نے کی ۔ ریفرنس کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے
ہوا۔ جس کی سعادت محمد یامین قادری نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعدوسیب کے نامور
نوجوان محمداعظم عادل نے نعت رسول مقبول ﷺ اور کلام فرید ؒ سے حاضرین کے
دلوں کوگرمایابعدازاں علامہ محموداحمدقاسمی نے رہبرسرائیکستان کے لئے
دعامغرفت اور درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعاکروائی ۔ سرائیکستان قومی
اتحادکے رہنماء محمد بخش خان براٹھہ نے کہاکہ خواجہ غلام فرید ؒ نے وسیب
کے حقوق کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا جبکہ بیرسٹرتاج محمدلنگاہ نے
سرائیکستان کے حصول کے لئے سیاسی پلیٹ فارم کے ذریعے جدوجہدکی ۔ دونوں ہی
امر ہوگئے۔ پاکستان سرائیکی پارٹی ضلعی صدر جناب رشیداحمدخان لنگاہ
ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ بیرسٹرتاج خان لنگاہ صرف سرائیکی وسیب کے
ہی نہیں بلکہ پوری دنیاکے سرائیکیوں کے لئے لائٹ ہاؤس کادرجہ رکھتے ہیں۔ہم
سب ان کو ان کی جدوجہدکوآگے بڑھاناچاہتے ہیں۔ ملک شیرمحمدبوہڑ ایڈووکیٹ نے
کہاکہ صرف زبانی کلامی دعوؤں سے نہیں بلکہ بیرسٹرصاحب کی طرح عملی
جدوجہدکرنے سے منزلیں ملاکرتی ہیں۔ سردار محمداخترخان گوپانگ نے کہاکہ
قومیں وطن اور دھرتی سے بنتی ہیں ۔ صرف زبانوں سے نہیں۔ اس لئے ہمیں وسعت
قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرائیکی دھرتی پرآبادپنجابی، اردو، بلوچی او ر
پشتو زبان بولنے والوں کو سرائیکی قومی تحریک میں اعلیٰ عہدے دے کر قومی
تحریک میں شامل کریں۔ آخرمیں کامریڈعبدالکریم ڈمرہ نے اپنے صدارتی خطاب میں
کہاکہ بیرسٹرتاج خان لنگا ہ سرائیکی وسیب اور سرائیکی تحریک عملی جدوجہدکا
استعارہ بن چکے ہیں۔ ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنے سے ہی کامیابی ملے گی
۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیاض زاہدگبول نے اداکئے ۔ آخرمیں وسیب انقلابی
شاعر اللہ ڈتہ بدنام نے سرائیکی انقلابی نظمیں سناکر حاضرین سے خوب
دادسمیٹی ۔ اسکے بعدحاضرین محفل اور کارکنان نے جس میں بڑی تعداد شامل تھی
وکلاء، کسان، تاجر، نوجوان، علماء ، میں لنگرتقسیم کیاگیا۔
0 comments:
Post a Comment