Feature Top (Full Width)

Saturday, 9 July 2016

ضلع راجن پور میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی گئی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی گئی راجن پور بھر میں ساڑھے تین سو سے زائد چھوٹے بڑے عید اجتماعات ہوئے عید اجتماعات پر سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے تھے عید اجتماعات سے خطاب کے دوران علماء کرام نے باہمی اخوت ،رواداری اور انسانی خدمت کے جذبہ کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھنے کی ترغیب دی علماء کا کہنا تھا کہ دین اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ اپنے غریب مسلمان بھائیوں کی مدد کریں اور یہ مدد صدقات کی صورت میں کر نے کی ہدایات کی گئی ہے عید کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے روز تفریحی مقامات پر خواتین ،بچوں اور فیملیز کا خاصا رش دیکھنے میں آیا جبکہ فاسٹ فوڈز کی تو چاندی رہی حکو متی اعلان کے باوجود عید کے دوسرے اور تیسرے روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ بھی کی گئی عید کی پہلی ،دوسری اور تیسری شب میں منچلے نوجوانوں نے جناح روڈ ،حکیم کالو نی روڈ ،فخر جہاں پارک روڈ ،بودلہ کالونی روڈ پر موٹرسائیکلوں کے سلنسر نکال کر خوب اودھم مچائی تاہم پولیس کی جانب سے کسی منچلے کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers