Feature Top (Full Width)

Saturday, 23 July 2016

ڈی سی اورا جن پور کا قادرکینا ل لنک ،طیب ڈرین کا دور ہ

راجن پور (ڈ سٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کا قادر کینال لنک اور طیب ڈرین کا دورہ اورڈی سی او نے سنگتانی وومن رورل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے صاف پانی کے تلاب کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور سنگتانی آرگنائزیشن کے ایسے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او صحت، ای ڈی او سیڈی،ایکسیئن انہار ،اے سی راجن پوراور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میں خود ضلعی انتظامیہ راجن پور کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر نہروں،بندوں ،نالوں،سیفنز وغیرہ کا دورہ کر رہا ہوں اورممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات کو باریک بینی سے چیک کررہا ہوں۔ابھی تک حالات نارمل ہیں اور پانی اپنے مقرر کردہ راستوں سے محفوظ طریقے سے گزر رہا ہے۔مجھے امید ہے کہ ہم اپنی تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کو کم سے کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers