راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں رمضان المبارک کے آخری عشرے
میں بھی مختلف حکومتی اہم شخصیات کے دورے جاری ہیں۔آج ڈی جی کچی آبادی اسلم
حیات نے رمضان بازار جام پور اور کوٹ مٹھن کا دورہ کیا جبکہ وہ متعدد بار
پہلے بھی ضلع بھر کے رمضان بازاروں کے دورے کر چکے ہیں۔انہوں نے اپنے دورے
کے دوران مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور قیمتیں وغیرہ چیک کیں ۔صفائی و
ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعینات اہلکاران کا
بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اپنے دورے کوتسلی بخش قرار دیا اور ضلعی انتظامیہ
کے انتظامات کی تعریف کی۔
0 comments:
Post a Comment