راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کالج ہذا نصابی اورغیر نصابی سرگرمیوں (سپورٹس،نعتیہ و
تقریری مقابلہ جات) میں ضلع بھر میں سب سے آگے ہے۔ان خیالات کا اظہار
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور نے ایک مورا
سکالر شپ کی تقریب تقسیم کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سکالر شپ ایم اے
اردو،انگریزی اور اکنامکس کے طلباء و طالبات میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔جو کہ
ہر طالب علم کو نو نوہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔اس تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر
کالجز ارشد بخاری،ڈاکٹر جاوید پتافی،پروفیسر کلیم قریشی،عبد المالک بھٹہ
اور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں طلباء و طالبات میں
سکالر شپ تقسیم کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ
سے ہوا۔سکالر شپ لینے والوں میں شانزہ صفدر،محمد ارسلان،راحیلہ اشفاق،حنا
ولی،فوزیہ،شمائلہ،روبینہ اور دیگر شامل ہیں۔
0 comments:
Post a Comment