Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 July 2016

راجن پور کے اساتذہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں تعلیم کا معیار بہت اچھا ہے اور ٹیلنٹ کی بھی کمی نہیں ہے ۔ راجن پور کے اساتذہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈی جی خان میں اول پوزیشن لینے والی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ونگ کی آرٹس گروپ کی طالبہ نازیہ رمضان 972/1100اور اس کی ہیڈ مسٹریس عصمہ اکرم کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے عاطف حسین خان مزاری نے مبارک دیتے ہوئے اول پوزیشن لینے والی طالبہ کے لئے دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محمود کی طرف سے گرلز ہائی سکول ونگ کی طالبات کے لئے 100یونیفارم مفت دینے کا اعلان کیاگیا۔علاوہ ازیں ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان نے پانچ ہزار اور ایس ڈی او بلڈنگ نے بھی پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا۔اس موقع پر ڈی سی او نے سکول کی ہیڈ مسٹریس عصمہ اکرم کو تعریفی سند دی اور کہا کہ اگر اسی طرح محنت سے مسلسل کام کیا جائے تو ضلع کا تعلیمی معیار پنجاب بھر میں نمایاں ہو سکتا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محمود ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،پی اے عمران منیر اور دیگر افسران نے پوزیشن ہولڈر بچی کو مبارک باد دی۔علاوہ ازیں بوائزہائی سکول روجھان کے طالب علم احمد دین نے آرٹس گروپ میں بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور مبارک باد کے مستحق پائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers