Feature Top (Full Width)

Friday, 15 July 2016

ڈی سی او ظہور حسین گجر کا تحصیل جام پور کے علاقوں،کوٹلہ مغلان،آدم گڑھ اور ہیرو فلڈ بند کا تفصیلی دورہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر کا تحصیل جام پور کے علاقوں،کوٹلہ مغلان،آدم گڑھ اور ہیرو فلڈ بند کا تفصیلی دورہ۔دورہ کے دوران ڈی سی او نے کہا کہ تمام حفاظتی بند وں اور ان کے پشتوں کو مضبوط کر لیا گیا ہے اور ان کی نگرانی راؤنڈ دی کلاک جاری ہے۔ایکسیئن انہار نے ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رود کوہی کے پانی کو دریا تک پہنچانے کیلئے تمام عملہ الرٹ ہے۔اور اس وقت نچلے درجہ کا سیلاب دریائے سندھ سے گزر رہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان قیصرانی،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،آرمی کے ا فسران،ایکسیئن ایریگیشن،رودکوہی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers