را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر نے مقامی ایم پی اے سردار
عاطف حسین خان مزاری،ایکسیئن رودکوہی،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان اور
دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ تحصیل روجھان کے دریائی اور رود
کوہی کے سیلابی راستوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ایکسیئن انہار کو
ہدایت کی کہ حفاظتی بندوں کی دن رات نگرانی کی جائے اور کمی بیشی کو فوری
دور کیا جائے۔ڈی سی او نے عمر کوٹ ،بھاگسر بند،روجھان،میراں پور،اوزمان
ڈرین اور مشرف بند کا تفصیلی دورہ کیا مزید انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیٹ کے
علاقہ میں بیٹھے ہیں وہ محفوظ مقامات پر چلے جائیں ۔ابھی نچلے درجہ کا
سیلاب ہے ۔کسی قسم کی کوئی خطرے والی بات نہیں ہے۔اگرخدا نخوستہ اس میں کسی
قسم کا نقصان ہوا تو حکومت ازالہ ضرور کرے گی۔کیونکہ پنجاب حکومت کا ان
علا قوں پر فوکس ہے۔اس سلسلے میں تمام افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں
ضلع راجن پور کے ہر فرد کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ایری گیشن کے افسران نے
بتایا کہ تمام حفاظتی بندوں کی نگرانی جاری ہے اور وہ اس وقت بالکل محفوظ
ہیں۔ڈی سی او نے بتایا کہ آبادی کو بچانے کے لئے ایک ڈرین بنائی جا رہی جو
رود کوہی کا پانی دریا تک لے جائے گی اور اس پر کام تیزی سے جاری ہے۔
0 comments:
Post a Comment