راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے کہ وہ غربت و افلاس
میں زندگی گزارنے والے شعراء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور رائٹر ویلفیئر
فنڈ کے ذریعے مستحق لوگوں تک امداد پہنچا رہی ہے۔ ضلع راجن پوربہت پسماندہ
ضلع ہے اور ادھر لوگ بہت سفید پوش ہیں جو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا پسند
نہیں کرتے،ایسے لوگوں کی مدد کرنا پنجاب حکومت کا ایک قابل تحسین عمل ہے۔ان
باتوں کا اظہار ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راجن پور عبدالرؤف اعوان نے راجن
پور کے رہائشی شاعر و مصنف محمد جاوید ولد سیف اللہ کو حکومت پنجاب کی طرف
سے 25000/-روپے کا امدادی چیک پیش کرتے ہوئے کیا۔ محمد جاوید ولد سیف اللہ
نے خصوصی طور پر پنجاب حکومت کا شکریہ دا کیا اور کہا کہ رمضان المبارک میں
اس امداد کا آنا بے شک اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے اور پنجاب حکومت کی
طرف سے میرے اہلیخانہ کے لےئے عیدالفطر کا انمول تحفہ ہے۔اس موقع پر
ڈسٹرکٹ فوٹو گرافر محمد شہزاد گل،حافظ صفدر اور سلطان محمود بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment