راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈینگی سے بچنے کے لئے کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے
دیں ۔صحن،چھت،گلی محلے اور ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا
رکھیں۔ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر سرکاری ہسپتال سے
رجوع کریں ۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ای ڈی او صحت
ڈاکٹر فیاض کریم لغاری ،ڈاکٹر شمع نور اور دیگر مقررین نے منعقدہ سیمینار
سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ایس راجن پور،ڈاکٹر محبت علی ،جرنلسٹ
،شہری ،پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر افراد نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ
علامات ظاہر ہونے کی صورت میں صرف اور صرف پیرا سیٹا مول کا استعمال
کریں۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے لے کر کچہری چوک تک واک کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment