راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کی تاریخ دیکھیں تو
معلوم ہوتا ہے کہ 30سال قبل ذیادہ تر حصہ باغات پر مشتمل تھا اور ہر طرف
ہریالی نظر آتی تھی جو کہ پانی کی عدم دستیابی کے باعث اب ہسپتال کی عمارت
کے ساتھ ویرانہ نظر آرہا ہے، اسلئے محکمہ ایریگیشن کی معاونت سے پہلی مرتبہ
ڈی ایچ کیو ہسپتال کو بھی نہری پانی کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے اور
اسکو کینال ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری میں اولین ترجیح حاصل ہوگی۔ان باتوں کا
اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا
تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو،اے سی
راجن پور شاہد محمود،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض کریم فیاض کریم ،ایم ایس
،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی،ڈاکٹر علی
ہاشم، آفتاب شاہ،ڈاکر محبوب،ای ڈی او بلڈنگ راؤ،اور دیگر متعلقہ افراد
موجود تھے۔ڈی سی او راجن پور نے آؤٹ ڈور اور انڈور کا تفصیلی معائنہ کیا
اور مریضوں سے انکی تکالیف کے بارے میں دریافت کیا ۔ہسپتال میں صفائی و
ستھرائی چیک کی ،مینٹیننس چیک کی،ہسپتال میں قائم خوبصورت باغیچہ چیک
کیا،لاؤنڈری روم ،ایم ایس روم،ڈی ایم ایس روم ،آئی سیکشن سمیت تمام ہسپتال
کا معائنہ کیا اور موقع پر عملے کی سرزنش اور ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی او نے
ضلع راجن پور میں پہلی مرتبہ ڈی ایچ کیو میں تعمیر کیئے جانیوالے
کارڈیالوجی سینٹر کو ایک لینڈ مارک قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ پہلے یہ جگہ
گندگی کا ڈھیر تھی اور غیر ضروری کوارٹرز قائم تھے جنکو اب صاف ستھرائی اور
توڑ پھوڑ کے بعد ضلع راجن پور کی عوام کی محض دعاؤں کا حقدار بننے کے لئے
کارڈیالوجی سینٹر کا آغاز کیا گیا ہے اور بہت جلد یہ مکمل ہوجائے گا۔انہوں
نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ فیملی ہیلتھ کلینک کا راستہ فوری ٹھیک
کرایا جائے تاکہ آنیوالوں کو سیڑھیا ن وغیرہ چڑھنے میں کوئی تکلیف پیش نہ
آئے ، ڈی سی او نے آخر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ابھی تک کی کاوشوں کو سراہا
اور موقع پر اچھا کام کرنیوالوں کی تعریف کی۔
0 comments:
Post a Comment