راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ای ڈی اوصحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے کہا ہے کہ
پولیو کی روک تھام کے لئے 25 جولائی سے تین روزہ مہم شروع کی جارہی ہے جس
میں ضلع بھر کے 3لاکھ 92 ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کو پولیوسے بچاؤ
کے قطرے پلائے جائیں گے اس حوالے سے 1 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلوائیں گی اس کے ساتھ
ساتھ بس اسٹینڈز،ریلوے اسٹیشن اور دیگر پبلک مقامات کے لئے بھی پولیو ٹیمیں
تشکیل دی گئی ہیں جبکہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران رہ جا نے والے بچوں کو
پولیو کے قطرے پلا نے کے لئے الگ سے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں یہ
باتیں انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے پولیواسٹاف اور ایریاانچارجز سمیت
ڈاکٹرزوپیرامیڈیکل اسٹاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اس اجلاس میں
ضلعی حکومت سے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر عبدالفتاح ہلیو اور ای ڈی او کمیونٹی
ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبا نی ،ڈی ایس پی بھی شریک ہوئے اجلاس کے دوران اس
عزم کااعادہ کیا گیا کہ پولیو کا خاتمہ ہرصورت کر نا ضروری ہے پولیو ٹیموں
کی حفاظت کے لئے محکمہ پولیس کی جا نب سے تعاون کی یقین دہا نی کرائی گئی
ای ڈی او صحت کا کہنا تھا کہ وہ اور دیگر ہیلتھ آفیسران بذات خود پو لیو
ٹیموں کی ما نیٹر نگ کریں گے اس موقع پر نمائندہ یو نیسف اور انچارج ایم
این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر محمد صدیق مستوئی بھی موجود تھے ۔نوٹ :فوٹوای ڈی
اوصحت ہمراہ ای میل کیا ہے ہمراہ شائع فرمائیں شکریہ۔
0 comments:
Post a Comment