Feature Top (Full Width)

Wednesday, 27 July 2016

ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے شاہد محمود

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) خدا کے فضل و کرم سے ضلع راجن پور ڈینگی فری ضلع ہے۔پھر بھی ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے ۔ ڈینگی سے بچنے کے لےئے اس کی افزائش والی جگہیں ختم کرنا ہوں گی۔ ڈینگی لارواء کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر راجن پور شاہد محمود ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی اور دیگر مقررین نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام شعبہ صنعت زار میں ڈینگی ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ اس موقع پر ایس این اے عبد الرحمان لاکھا،ڈی او لیبر،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،منیجر صنعت زار نادیہ نواز،ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر این آر ایس پی حسینہ بلوچ،سپریٹینڈنٹ دارالامان صباء زہرا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیمینار میں شرکاء کو ڈینگی سے بچاؤ بارے مفید معلومات فراہم کی گئیں ۔ تقر یب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers