راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجاب بلدیاتی ممبران کو عدالت کے
فیصلے کے بعد فوری طور پر اختیارات منتقل کر دے گی اور عوامی مسائل عوامی
نمائندوں کے ذریعے حل ہوں گے ضلعی انتظامیہ آپ کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر
وقت تیار ہے۔لوگوں کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈی
سی او ظہور حسین گجر نے تحصیل راجن پور کے منتخب بلدیاتی ممبران کے کنونشن
سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم این اے کے بھائی سردار یوسف خان
دریشک، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور عبد الرؤف،ڈی ایس پی راجن پور آصف رشید،اے ڈی
ایل جی یعقوب شیروانی،پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی،پروفیسر کلیم اختر قریشی،ای
ڈی او اصغر جلبانی اور تحصیل راجن پور کی تمام یوسیز کے منتخب بلدیاتی
ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔جس
میں کہا گیا کہ بلدیاتی اداروں کے لئے فنڈز مہیا کرنے کے لئے حکومت
اقدامات کر رہی ہے۔آپ عوام کی خدمت کے لئے چنے گئے ہیں اس لئے عوامی خدمت
پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ایم این اے کے بھائی سردار یوسف خان دریشک نے
نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کا مستقبل روشن ہے ۔ہم سب مل کر
عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ علاوہ ازیں دیگر مقررین کنور کمال
اختر،ڈاکٹر علی حسن،سید ملازم حسین اورچوہدری مسعود اختر نے بھی اپنے اپنے
خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں ڈاکٹر شکیل پتافی نے ملکی ترقی اور
خوشحالی کے لئے دعا کرائی۔
0 comments:
Post a Comment