Feature Top (Full Width)

Saturday, 23 July 2016

پنجاب بھر میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ظہور حسین گجر

را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈینگی سے بچنے کے لےئے اس کی افزائش والی جگہیں ختم کرنا ہوں گی۔ پنجاب بھر میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے اور جگہ جگہ پانی جمع ہورہا ہے۔ ڈینگی لارواء کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے اورآجکل صاف پانی کے جمع ہونیکی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے ۔اسلئے آپ سب لوگوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان قیصرانی،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد شاہد،ٹی ایم اوز،ایس ایم اوز اور ایم اوز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈینگی کے حوالے آگاہی سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام میں آگاہی پیدا ہو۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers