راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تمام ٹیمیں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے
پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں تاکہ قوم کے بچوں کو
ہمیشہ کی معذوی سے بچایا جا سکے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجنپورچوہدی
ظہور حسین گجر نے پویو مہم کے پانچویں دن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران
کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹر ہاشم، آفتاب شاہ پولیو کنٹرول
روم،ڈبلیو ایچ او،مرکزی و صوبائی نمائندگان،یونیسیف کے ارکان اوردیگر
متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ہاشم اور آفتاب شاہ کی جانب سے دوران
بریفنگ ڈی سی او کو بتایا گیا کہ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز28جون سے ہوچکا
ہے اور اس میں 392575بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے۔جس میں 1054ٹیمیں حصہ
لے رہی ہیں۔بشمول 960موبائل ٹیمیں،67 فکسڈ ٹیمیں اور 80ٹرانزیکشن ٹیمیں
مصروف عمل ہیں۔198ایریاز انچارج اور 49زونل سپروائزر ہیں۔ابتک کی کارکردگی
ٹھیک رہی ہے ،کہیں بھی کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔امید ہے کہ
6روزہ مہم میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیں گے
0 comments:
Post a Comment