راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے لٹریسی
پنجاب سردار عاطف حسین خان مزاری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور
میں ایک کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت سے16 بیڈ کے کارڈیالوجی سینٹر کا سنگ
بنیاد رکھتے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت عامہ کی سہولیات کو عوام تک پہنچانے
کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔دل کے ہسپتال کا سنگ بنیاد حکومت
پنجاب کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ
نہیں ۔اس موقع پر اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو،ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم
لغاری،ای ڈی او فنانس راؤ عطا اللہ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ایم ایس ڈی
ایچ کیو،پی اے عمران منیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر
انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اینٹ اٹھا کر عمارت کی بنیاد رکھی اور دعا
مانگی۔اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو نے کہا کہ کار ڈیالوجی سینٹر ضلع راجن پور
کی عوام کے لئے احسن ا قدام ہے۔
0 comments:
Post a Comment