Feature Top (Full Width)

Saturday, 23 July 2016

پو لیو جیسےمو ذی مر ض کو ہر صورت شکست دینا ہو گی ظہو ر حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور کو پولیو فری بنانے میں ابھی تک محکمہ صحت کا کردار قابل تحسین ہے اور مجھے امید ہے کہ 25جولائی سے شروع ہونیوالی پولیو مہم بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔پولیو جیسے مہلک مرض کو ہر صورت شکست دینی ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو،اے سی راجن پور شاہد محمود،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کریم فیاض کریم لغاری،ایم ایس ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی،ڈاکٹر علی ہاشم،آفتاب شاہ،ڈاکر محبوب، نمائندہ ڈبلیوایچ او،اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے ۔دوران بریفنگ پولیو کنٹرول روم سے ڈاکٹر علی ہاشم اور آفتاب شاہ نے بتایا کہ 3روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز25جولائی سے ہوگا اور 27جولائی تک جاری رہے گا۔اس مہم میں 5سال سے کم عمر بچوں کا ٹوٹل ٹارگٹ 3,92,575 ہے جسکے حصول کے لئے 49یو سی ایم اوز کا انتخاب کیا جائیگا۔198ایریا ز انچارج ہوں گے اور ٹوٹل 1054ٹیمیں اس میں حصہ لیں گی۔ جو کہ907موبائل ٹیمیں،67فلسڈ ٹیمیں اور 80ٹرانزٹ ٹیموں پر مشتمل ہوں گی۔ڈی سی او نے ان اقدامات کو سراہا اور امید کی کہ ہمیشہ کی طرح یہ ٹارگٹ بھی با آسانی حاصل کر لیا جائیگا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers