راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )علم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا ہے ،محنت کریں اور
اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر پورا کریں ان خیالات کا اظہار ای ڈی او
زراعت ملک سیف الرحمان بطور نمائندہ ڈی سی او نے220نئے بھرتی ہونے والے ا
یجوکیٹرز میں تقرری کے لیٹرز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او تعلیم
ارشاد احمد ، ثناء اللہ سہرانی، ڈی ایچ او ڈاکٹر صدیق خان،سینئر ہیڈ ماسٹر
چوہدری نور احمد،سلطان خان،میاں عطاالرحمان،مشتاق احمد ،محمد ثاقب،ناصر
خان،محمد حفیظ اور اساتذہ کرام موجود تھے۔ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ
نے بتایا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے معیار اور شرح خواندگی کو بڑھانے کے لئے
اساتذہ کا میرٹ پر تقرر کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سب سے
پہلے ضلع راجن پور میں آرڈر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام
پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment