Feature Top (Full Width)

Saturday, 2 July 2016

نو منتخب کو نسلرزدل و جان کیسا تھ رو جھان کے عوا م کی خد مت کر یں ظہو ر حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )تحصیل روجھان کے ساتھ سے پسماندگی کا لفظ مستقل طور پر ہٹنے والا ہے اور اب یہ تحصیل ونڈ پاور پراجیکٹ اور شیخ خلیفہ برج جیسے عظیم منصوبوں کے نام سے جانی جائے گی۔پاکستان سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد آپ سب لوگوں کو باقاعدہ طور پر تمام سہولیات فراہم کردی جائیں گی۔فی الحال یونین کونسل عمارتوں وغیرہ کی مرمت کرائی جا رہی ہے اور جن یو سیز کے دفاتر نہیں ہیں ان کو عارضی طور پر عمارات ضلعی انتظامیہ فراہم کرے گی۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے تحصیل روجھان کے منتخب بلدیاتی نمائندگان سے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے عاطف حسین مزاری،ڈی پی او غلام مبشر میکن،سردار صفدر خان مزاری،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ،اے سی روجھا ن عبدالطیف جان،ڈی ایس پی روجھان محمد پرویزاور دیگر متعلقہ لوگ موجود تھے۔ عاطف مزاری نے دوران خطاب کہا کہ منتخب ہوجانیکے بعد اب ہم سب لوگوں کا فرض ہے کہ تحصیل روجھان کی عوام کی خدمت پورے دل و جان سے کریں۔ڈی پی او نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب آہن آپریشن کے بعد روجھان اور رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے جو پہلے نو گو ایریاز بن چکے تھے۔امن کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کے لئے ہم سب کو ایکدوسرے کے ساتھ تعاون درکار ہوگا اور مجھے امید ہے کہ اب یہ تحصیل ہمیشہ کے لئے امن کا گہوارہ بن کر آگے آئے گی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers