راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈ ی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی زیر
صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میں ڈی سی او نے ای ڈی
او ہیلتھ اور پولیو کنٹرول روم کے ذمہ داروں کوہدایت کی کہ وہ اس مہلک مرض
کے خلاف پوری لگن اور ایمانداری سے اپنا کردار نبھائیں ۔یہ ایک ایسا مرض ہے
جو کہ ہماری آنیوالی نسلوں کو تباہ کرسکتاہے ،اس کو ہر طرح سے شکست دینا
لازمی ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین نے دوران
اجلاس کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کریم فیض لغاری،ڈاکٹر
ہاشم،ڈاکٹر علی ،ڈی ایم او عبدالرؤف اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ ڈ ی
سی او نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال کی عمر تک کے ہر بچے کو
پولیو قطرے ضرور پلائے اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی بالکل برداشت
نہیں کی جاسکے گی۔ اگر کوئی مسائل آپ کے راستے میں حائل ہوں تو فوری ضلعی
انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ فوری انکا تدارک کیا جاسکے۔دوران
بریفنگ ڈی سی او کو بتایا گیا کہ 28جون سے 6روزہ پولیو مہم کا با قاعدہ
آغاز کردیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر آپ کو بریفنگ دی جاتی رہے گی۔
0 comments:
Post a Comment