راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )اس مرتبہ حکومت پنجاب کا رمضان بازاروں کے حوالے
سے ذیادہ فوکس پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر ہے تاکہ جدھر بھی ذخیرہ اندوزی
ہو یا زائد نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت ہورہی ہو تو آپ تما م صاحبان
کو جو خصوصی اختیارا ت دیئے گئے ہیں ،ان کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری
کارروائی کی جائے اور مافیہ کو جرمانے یا سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جاسکے۔ان
باتوں کا اظہار اے ڈی سی راجن پورعبدالفتح ہولیو نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس
کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے
سی روجھان،اے سی جام پوراور ضلع بھر سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت
کی۔اے ڈی سی نے ہدایت کہ کی آپ لوگ روزانہ کی بنیاد پر خود وزٹ کریں اور
ناجائز منافع خوروں کی مناپلی کو ناکام بنائیں
0 comments:
Post a Comment