راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید الفطر پر ٹی ایم اے کے ناقص انتظامات ،گندگی
کے ڈھیر لگ گئے شہریوں کو آمدروفت میں مشکلات درپیش رہی تفصیلات کے مطا بق
عملہ صفائی کی عدم توجہی اور مبینہ غفلت کے باعث شہر میں جابجا گندگی کے
ڈھیر لگے رہے جس سے شہریوں خصوصاً بچوں ،خواتین اور بزرگوں کو آمدورفت میں
پریشا نی کاسامنا کرنا پڑا شہریوں نے تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور
کی ناقص کارکردگی پر سخت تشویش اور غم وغصہ کا اظہار کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment