Feature Top (Full Width)

Monday, 18 July 2016

ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی بندوں کی دن رات نگرانی کی جائے ظہور حسین گجر

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے آج فخر مائنر سیکنڈ ڈیفینس،مشوری بند،مبارک مائنر اور فخر فلڈ بند کا معائنہ کیا اور کہا کہ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے حفاظتی بندوں کی دن رات نگرانی کی جائے اور ان کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ خدانخواستہ اس ناگہانی آفت سے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔اس موقع پر ایکسیئن انہار ،آرمی آفیسرز،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر،ای ڈی او زراعت اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ فلڈ آنے کی صورت میں ریلیف کیمپ،میڈیکل کیمپ اور جانوروں کے لئے چارہ کی موجود گی کو ممکن بنایا جائے گا۔ریسکیو 1122کی ٹیمیں ہمہ وقت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں۔سیلاب آنے سے پہلے تمام تیاریاں مکمل رکھیں تاکہ بڑے سے بڑے نقصان کو اور ایمرجنسی کو کم سے کم کیا جا سکے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers