راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممکنہ سیلاب سے نمٹنے اور سیلاب متاثرین کی امداد کے
لئے سماجی تنظیمیں تیار رہیں اور سیلاب کی آمد پر فوری طور پر آگے آئیں اور
ضلعی انتظا میہ کے دست وبازو بنیں ،حکومت پنجاب اور ضلعی انتظا میہ کی
خواہش ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم ہو سیلاب کی صورت میں فوری
طور پر پکی ہوئی خوراک،پینے کے صاف پا نی کے پلانٹ کی تنصیب اہم ایشوہے
سیلاب کی صورت میں پہلی ترجیح ریسکیو کر نا اور متاثرین کو خیمہ بستیوں میں
منتقل کر کے خیمہ بستیوں میں سہولیات کی فراہمی ہے یہ باتیں ای ڈی او
کمیونٹی ڈویلپمنٹ راجن پور غلام اصغر جلبا نی نے جینڈر ریسورس سنٹر میں
محکمہ سوشل ویلفئیر،لیبر ڈیپارٹمنٹ ،کوآپریٹو سوسائٹیزاور ضلع بھر کی سماجی
تنظیموں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ
سال تمام محکموں نے بہتر کارکردگی کا مظا ہرہ کیا اللہ نہ کرے قدرتی آفت
آئے مگر ہمیں ہر دم تیار رہنا ہے اجلاس میں ڈی او کوآپریٹو،ڈی او لیبر غلام
جہا نگیر،ڈی اوسوشل ویلفئیرشازیہ نواز،منیجر صنعت زار نادیہ نواز،سپر نٹنڈ
نٹ دارلامان صباء زہرا،سماجی تنظیموں کے نمائندگان جمشید فرید سومرو،نعیم
اکبر جسکا نی ،سبطین اکبر ،محمداسحاق خان گبول،مجاہد حسین دریشک،راؤ غلام
شبیر سمیت دیگر شریک ہوئے اس موقع پر سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے ای ڈی
او کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کرائی ۔
0 comments:
Post a Comment