راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ لیبر انسپکٹر میاں جہا نگیر نے کہا ہے کہ حکومت
پنجاب نے چائلڈ لیبر ایکٹ 2016 ء نافذ کردیا ہے جس کے تحت 5 سے 15 سال تک
کی عمر سے جبری مشقت جرم قرار دیا گیا ہے اور اس کی سزا 5 سال قید اور دس
لاکھ روپے جر ما نہ رکھی گئی ہے اس ایکٹ کی ہرصورت میں پابندی لازم ہے ہوٹل
مالکان ،پٹرول پمپ مالکان ،تاجر ،بھٹہ خشت مالکان ودیگر کارو باری مالکان
ایکٹ کی پاسداری کریں اور ایکٹ پر ہرصورت عمل درآمد کریں یہ باتیں انہوں نے
ضلع بھر کے کاروباری افراد کے اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے واضح کردیا ہے کہ
کسی بچے سے جبری مشقت ہر گزقبول نہیں ہے اُن کا کہنا تھا کہ اس ایکٹ کی
عملداری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ضلع بھر میں کارو باری مراکز
پر چھاپے ماریں گی اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کاروباری اداروں کے
مالکان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment