Feature Top (Full Width)

Wednesday, 20 July 2016

منچن بند اور تحصیل روجھان کے مختلف رودکوہی نالوں کا معائنہ کیا ظہور حسین گجر

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے دریا ئے سندھ کی دوسری طرف سے منچن بند اور تحصیل روجھان کے مختلف رودکوہی نالوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آبادی کو مکمل طور پر محفوظ کیا جائے اور اس سلسلے میں ضلع بھر کے حفاظتی بندوں کے پشتوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل ہیں۔خدانخواستہ اس ناگہانی آفت سے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو، ا یکسیئن انہار،ای ڈی او زراعت اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ فلڈ آنے کی صورت میں ریلیف کیمپ،میڈیکل کیمپ اور جانوروں کے لئے چارہ کی موجود گی کو یقینی بنایا جائے گا۔ریسکیو 1122کی ٹیمیں ہمہ وقت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں۔ انہوں نے تما م متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ سیلاب آنے سے پہلے تمام تیاریاں مکمل رکھیں ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ایکسیئن رودکوہی محمد جاوید کو ہدایت کی کہ سیلابی حفاظتی بندوں کی مرمتی اور ان کی دیکھ بھال کو چوبیس گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers