راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کا ایکسیئن
انہار اور رود کوہی،ای ڈی او زراعت ،مال افسران اور دیگر متعلقہ افسران کے
ہمراہ رود کوہی کے سیلابی راستوں کا دورہ کیا اور سیفن اور داجل کینال کا
تفصیلی معائنہ کیا اور اس موقع پر ایکسیئن انہار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا
کہ فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں،صورت حال تسلی بخش ہے ۔رود کوہی سے آنے
والا پانی بارانی علاقوں میں آتے ہی ختم ہو گیا تھا۔ڈی سی او نے تمام
متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی ڈیوٹی کو ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں
۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس سلسلے میں سب
الرٹ رہیں۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔جس کا
نمبر 0604-688210ہے۔
0 comments:
Post a Comment