راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر چوہدری ظہور حسین گجر کا
صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی راجن پورکا دور ہ۔ انہوں نے نیلامی کاعمل چیک
کیا اور تازہ سبزیاں،پھل اور اشیاء خورد ونوش وغیرہ کا معائنہ کیا ۔ اس
موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری
کلچر مارکیٹنگ ابراہیم راشد، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، اور دیگر متعلقہ افسران
موجود تھے۔ڈی سی او نے مزیدکہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اور
مجھے خوشی ہے کہ آپ تما م تاجران اور ضلعی افسران نے ابھی تک بہت عمدہ
کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے اس بات کی امید کی کہ آخری عشرہ بھی سب کے
تعاون سے بہتر گزرے گا۔
0 comments:
Post a Comment