Feature Top (Full Width)

Sunday, 30 March 2014

عورت فاؤنڈیشن کے تعاون سے جہان پورمیں بستی سرکی اور محلہ سادات کے آگاہی سنٹرز میں ماہانہ میٹنگ کی گئی

راجن پور(کرائم رپورٹر)کمیونٹی ایڈ راجن پور اور دیہی سماجی ترقیاتی کونسل کے زیر انتظام آواز جوابدہی پروگرام کے تحت عورت فاؤنڈیشن کے تعاون سے جہان پورمیں بستی سرکی اور محلہ سادات کے آگاہی سنٹرز میں ماہانہ میٹنگ کی گئی میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کا شرف شمائلہ نے حاصل کیااس میٹنگ میں شاہ جہاں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ، مدیحہ فضل سوشل موبالائزر اور طاہرہ عثمان آفس اسسٹنٹ کمیونٹی ایڈ اور مہوش جمیل نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تمام بستیوں کے آ واز ویلج فورم کے ممبران نے شرکت کی اس میٹنگ میں شاہ جہاں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام محروم طبقات کے حقوق کے لئے متحرک ہے عورتوں اور محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی اس جدوجہد کو آگے بڑھاتا ہے جو انسانی حقوق کے مختلف سماجی ادارے مل کر کر رہے ہیں یہ جمہوریت کو صنفی برابری کی آنکھ سے دیکھتا ہے خواتین کے سیاسی عمل میں شمولیت اور انہیں با اختیار بنانے میں معاونت کرتا ہے دیہاتوں ، قصبات ، اور نیم شہری آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کے آپس میں تنازعات کو پر آمن طریقے سے نمٹانے پر زور دیتا ہے ۔ اپنے تنازعات کو پر آمن اور انہیں انسانی حقوق کے مطابق حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں مقامی لوگوں کو فیصلہ سازی کا اختیار دے کر ان کے کردار کو بڑھانے پر زور دیتا ہے ۔ اس پروگرام کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ مذکورہ شعبوں میں جدید علم اور تحقیق کو جنم دیتا ہے ان میں کامیاب تجربات کو ماڈل کے طور پر پیش کر کے پالیسی سازی پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مذید کہا کہ آپ اپنے علاقے کے جو بھی عورتوں کے مسائل ہو آگاہی سنٹر میں بتائیں تاکہ عورتوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جائے

ضلع راجن پور کو سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے سروے ٹیمیں راجن پور پہنچ گئی ہیںحفیظ الرحمن خان دریشک

راجن پور(کرائم رپورٹر) ضلع راجن پور کو سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے سروے ٹیمیں راجن پور پہنچ گئی ہیں یہ بات مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے اسلام آباد سے ٹیلیفون پر مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء سردار ثناء اللہ خان دریشک کو بتائی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اوربجٹ میں اس منصوبہ کیلئے رقم مختص کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے سروے ٹیمیں اس وقت راجن پور میں موجود ہیں ۔پہلے مرحلے میں چاچڑان شریف سے مٹھن کوٹ،کوٹلہ نصیر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجن پور کو گیس فراہم کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ منصوبہ پر رقم کا تخمینہ سروے کے بعد لگایا جائے گا ۔سروے ٹیم 15روز یہاں قیام کرے گی اور منصوبے کی مکمل رپورٹ تیار کر کے وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال 80کروڑ روپے کے منصوبہ جات شروع ہو چکے ہیں تحصیل روجہان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے 50کروڑ روپے کے فنڈز جلد جاری کر دئے جائیں گئے

ضلع راجن پور میں 11 قبرستانوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ایک کروڑ 59لاکھ روپے خرچ کئے جائیں ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک

راجن پور(کرائم رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی تجویز پرضلع راجن پور میں 11 قبرستانوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ایک کروڑ 59لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گئے یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ملک سیف الرحمن نے بتائی انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ نے مذکورہ رقم مختص کر دی ہے انہوں نے کہا کہ منصوبے پر ابتدائی کام مکمل ہونے کے بعد اپریل کے پہلے ہفتے میں ورک آرڈر جاری کر دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے دواور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مشاورت سے رقم مختص کی گئی ہے ہر حلقہ میں 3985500روپے خرچ کئے جائیں گئے اور مجموعی طور پر ایک کروڑ 59لاکھ روپے سے یہ منصوبہ مکمل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 175کے تین قبرستانوں بخاری شریف ونگ ،نور پور مچھی والادربار فقیر شا ہ موضع کوٹلہ حضوری ،حلقہ این اے 174السادات قبرستان حاجی پور،محلہ قاضی والا داجل،دربار ابوبکر حاجی پوراور مچھی والا کے قبرستانوں ،حلقہ پی پی248نور پور منجھو والا،جنازہ گاہ حاجی پور، منظور شاہ بکھر پور نواں شہرجام پور ،حلقہ پی پی250ڈیرہ دلدار،میراں پور، صاحب شاہ عمر کوٹ کے قبرستانوں کی چاردیواری کی تعمیر کی جائے گی ۔

قطب نہر کنارے سٹرک ناقص حکمت علمی سے کڑروں روپے کانقصان کا خدشہ

راجن پور (کرائم رپورٹر)قطب نہر کنارے سٹرک ناقص حکمت علمی سے کڑروں روپے کانقصان کا خدشہ تفصیلات کے مطابق راجن پورقطب نہر کنارے رہائشی حسنین عباس ،خادم حسین ،پیر بخش نے صحافیوں کو بتایاکہ قطب نہر کنارے سٹرک ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کڑروں روپے کا نقصان ہورہا ہے کیونکہ روڈقبل سال پہلے بنائی گئی تھی جس پر سیوریج نہ ہونے کے باعث روڈ جگہ جگہ سے سیوریج پائپ کے لیے کاٹ کر نہر قطب میں ڈال گیا جس کی وجہ سے روڈاپنی مدت سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی جبکہ اب بھی سیوریج کو نظر انداز کرکے روڈ کو بنایا جارہاہے جس کا روڈ بنانے کا فائدہ نہ ہوگا قطب نہر کے ساتھ رہائشیوں کا کمشز ڈیرہ غازی خان ،ڈی سی او غازی امان اللہ سے مطالبہ ہے کہ روڈ کے ساتھ ساتھ سیوریج کو بھی بنایا جائے تاکہ کڑروں روپے سے بنے والی روڈ مدت پوری کرسکے تاکہ کڑروں روپے ضائع ہونے سے بچا جائے

Saturday, 29 March 2014

ڈی سی او اپنے دست مبارک سے تعیناتی کے آرڈر تقسیم کریں گے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر ایجوکیٹرز کی بھر تی کا پراسس مکمل کر لیا گیا ہے جو مکمل طور میرٹ پر ہے اس کی لسٹیں متعلقہ مراکز میں آویزاں کر دی گئی ہیں ۔انشاء جلد ڈی سی او اپنے دست مبارک سے تعیناتی کے آرڈر تقسیم کریں گے ۔ یہ بات ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگا ہ نے بتائی ہے

گورنمٹ بوائز ہا ئی سکول راجن پور نمبر 1 میں ایک بہترین تعلیمی نمائش ماڈل کے موقع پر خطاب ڈ ی سی او

راجن پور (کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے اپنی کوششوں سے ضلع راجن پور کی پسماندگی دور کر دی ہے ضلع راجن پور کو پسماندہ اب کو ئی نہیں کہے گا تعلیمی نمائشیں ضلع کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ ایسی نمایشوں سے لوگوں اور بچوں میں تعلیمی رحجان بڑھے گا ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر کے زیر اہتمام گورنمٹ بوائز ہا ئی سکول راجن پور نمبر 1 میں ایک بہترین تعلیمی نمائش ماڈل کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد، مولانا علی محمد پرہار ، صدر بار چوہدری رفیع پچار، صدر پریس کلب امجد فاروق، سکولوں کے ہیڈ ماسٹر و پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈ ی سی او نے کہا کہ جن علاقوں میں دوست علم موجود ہو ں وہ علاقہ پسماندہ نہیں ہوتا ۔ ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا سکول داخلہ مہم اپریل میں شروع ہو رہی ہے ۔ پانچ سال سے پندرہ سال کا ہر بچہ سکول میں داخل ہونا چا ہیئے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی لحاظ سے ڈویژن بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے بتایا کہ سیکریٹری سکول ایجوکیشن کی ہدایت پر کوالٹی ایجوکیشن کو بڑھانے کے لیئے نمائش تعلمی ماڈلز بنا ئے گئے ہیں اس میں 44 کلسٹرز سنٹرز نے حصہ لیا انہوں نے بتایا کہ ہم احسن طریقہ سے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کر سکتے ہیں تمام استاتذہ بچوں کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔ اس تقریب میں تعلیمی نمائش ماڈل بنانے والے اساتذ ہ میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔ تقریب کے آخر میں مولانا علی محمد پرہار نے ملک اور قوم اور ضلع کی ترقی کے لیئے دعا کرائی

ڈینگی کے خاتمے کے لیئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہےمظہر حسین گشکوری

 

راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈینگی کے خاتمے کے لیئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے ادارے اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرارکھیں یہ باتین ڈپٹی ڈائرکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری نے گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج راجن پور میں منعقدہ ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہیں اس موقع پر پرنسپل گرلز ڈگر کالج مسز شاہینہ ناز ،سٹاف کالج اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پرنسپل نے سیمنار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ اس لیئے ہم اپنے گھروں کو صاف رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں یہ تدابیر اختیار کرنے سے ڈینگی کو کنٹرول کیا جا سکتاہے

ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے تبادلوں کے سلسلے میں تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنا دی ہیں غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرراجن پورنے ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے تبادلوں کے سلسلے میں تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنا دی ہیں جن کے سربراہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر ہیں ۔ اس سلسلے میں اساتذہ کرام اپنے کسی مسئلہ اور شکایت کی صورت میں اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کر سکتے ہیں

اپریشن کا نام لینے والے محب وطن نہیں ہوسکتے پاکستان کا شناحتی کارڈ رکھنے والوںمفتی کفا یت اللہ

راجن پور(کرائم رپورٹر) پوری قوم مذاکرات چاہتی ہے لیکن کچھ قوتیں اپریشن کے نام پر صرف افواج پاکستان کو کمزروکررہی ہیں بلکہ وطن عز یز سے ایٹمی صلاحیت بھی چھینا چاہتی ہی مفتی کفا یت اللہ سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈرکے پی کے اسمبلی اورجمیعت علماء اسلام (ف)کے مرکزی رہنمانے گزشتہ روزراجن پور پریس کلب میں پریس کانفرلس کرتے ہوئے کہا اپریشن کا نام لینے والے محب وطن نہیں ہوسکتے پاکستان کا شناحتی کارڈ رکھنے والوں سے صرف مذاکرات ہی واحد راستہ ہے انہوں نے کہا سوارب کا مالی نقصان اور پچاس ہزار افرادکا جانی نقصان پینس لاکھ لوگوں کو بے گھر کر کے بھی حکومت ہوش کے ناخن نہیں لے رہی لاپتہ افراد پر حکومت کے جھوٹ پر جھوٹ سے قوم کو بے حد مایوسی ہوئی ہے ماورائے عدالت قتل کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے کپتان کپڑے تبدیل کرنے اور موقف تبدیل کرنے میں ہمیشہ جلدباز کا مظاہرہ کرتے ہیں مک مکاکرنے والا کپتان وزیراعظم کو بلا کر فرینڈی اپوزیشن کا ثبوت فراہم کر چکا ہے اس وقت مذاکرات انتہائی حسا س نوعیت اختیار کر چکے ہیں طالبان شہباز تا ثیر ،گیلانی ،پروفیسر اجمل کو اور حکومت غیر جنگی قیدیوں کو چھوڑ کر مذاکرات کیلئے سازگا ر ماحول فراہم کرسکتے ہیں لیکن غیر ملکی ایجنٹ کی کاروائیاں امن کو نْقْصان پہنچا سکتی ہیں

محکمہ زراعت کے زیراہتمام میگا فارمر ڈے کا انعقاد مقامی زمیندار چوہدری محمد سجاد گورائیہ کے ڈیرے پر اس تقریب کا انعقاد کیا گیا

راجن پور ( کرائم رپورٹر)محکمہ زراعت کے زیراہتمام میگا فارمر ڈے کا انعقاد مقامی زمیندار چوہدری محمد سجاد گورائیہ کے ڈیرے پر اس تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں محکمہ فشریز لائیو سٹاک اور سائل لیبارٹری کے آفیسران نے بھی شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب کی میزبانی چوہدری سجاد جبکہ صدارت ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت حبیب اختر جیلانی نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او زراعت حبیب اختر جیلانی ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت ملک شبیر احمد سائل کنزرویشن آفیسر ارشد پرویز انچارج لیبارٹری برائے تجزیہ آراضی وپانی جاوید اقبال ڈسٹر کٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر افتخار الحق بزدار نے کہا کہ زمین سے بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کسان مناسب کھادوں کا استعمال کریں ضلع راجن پور کے کسان سبزیوں کے ساتھ ساتھ دالوں کی کاشت کو فروغ دیں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ وقت کاتقاضہ ہے کہ گندم چاول دالوں اور دیگر غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے اس تقریب میں دوردراز سے کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سائل کنزرویشن آفیسر نے زمین کو کٹاؤ سے روکنے اور رودکوہیوں کے پانی کو زیر استعمال لا کر فصلیں اُگانے بارے مفید مشورے دیئے ماہر حیوانات ڈاکٹر افتخار الحق بزدار نے جانوروں کے فوائد دیکھ بھال بیماریوں سے روک تھام اور خوراک کے بارے میں مشورے دیئے

فریش ویل بیکرز پر چھاپہ صفائی کے ناقص انتظامات پر مالک بیکرز20 ہزار روپے جرمانہ زاہد محمود خان مزاری

راجن پور ( کرائم رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راجن پور زاہد محمود خان مزاری کا کچہری چوک میں واقع فریش ویل بیکرز پر چھاپہ صفائی کے ناقص انتظامات پر مالک بیکرز حاجی عبدالقیوم کو 20 ہزار روپے جرمانہ تفصیل کے مُطابق شہریوں کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری نے آج کچہری چوک میں واقع فریش ویل بیکرز پر چھاپہ مارا اس دوران بیکرز میں صفائی کا دور دور تک انتظام نہیں تھا جبکہ اشیاء خوردونوش کی فروخت کا نرخنامہ بھی آویزاں نہیں تھا اس چھاپے میں اسسٹنٹ کمشنرز ٹریننگ عثمان جلیس مظہر احمد اور ڈاکٹر محسن بھی موجود تھے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مالک بیکرز کو بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ نے گبول مارکیٹ میں چھاپہ مار کر آٹے کے تھیلے مقرر نرخوں سے مہنگے داموں فروخت کر نے پر دوکاندار محمد سلیم کو پانچ ہزار روپے نقد جرمانے کی بھی سزا سنائی پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ گراں فروشی سے اجتناب کریں

Friday, 28 March 2014

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرراجن پور غازی امان اللہ نے ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے تبادلوں

راجن پور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرراجن پور غازی امان اللہ نے ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے تبادلوں کے سلسلے میں تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنا دی ہیں جن کے سربراہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر ہیں ۔ اس سلسلے میں اساتذہ کرام اپنے کسی مسئلہ اور شکایت کی صورت میں اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کر سکتے ہیں

سیلا ب سے قبل جا نوروں میں گل گھو ٹو کے حفا ظتی ٹیکہ جا ت لگوائیں

راجن پور(کرائم رپورٹر ) انچا رج وٹر نری ہسپتا ل ڈا کٹر محمد اقبا ل کھو سہ نے مو یشی پا ل حضرات کے ایک اجتماع سے خطا ب کرتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ وہ متوقع سیلا ب سے قبل جا نوروں میں گل گھو ٹو کے حفا ظتی ٹیکہ جا ت لگوائیں تا کہ ان میں مذ کورہ وبا ئی امراض کا اندیشہ دور ہو سکے انہوں نے بتای کہ سلاب کے دوران خصوصاََکچہ کے علاقعں میں جانوروں میں گل گھوٹوں اور دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے جس سے جانوروں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اس موقع پر ڈا کٹر محمد اقبا ل کھو سہ نے مزید بتایا کہ کزشتہ ماہ 256 جانورں کا علاج معالجہ کیا گیا 740 جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات اور 1320 بھیڑ بکریوں میں ETV کی ویکسین لگائی گئی اس کے علاوہ غیر معیا ری اور حفظان صحت کے اصولون کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ قصابوں کے چالان کر کے عدالت کو بھجوائے گئے اس موقع پر انہوں نے جانوروں کی صحت کے بارے میں مویشی پال حضرات کو دیگر مفید مشورے بھی دیئے

سینکڑو ں مرد وخوا تین اور بچے بو ڑھے دریا ئی علا قہ میں سخت اذیت سے دو چا رپڑے ہیں

 

راجن پور(کرائم رپورٹر )نشتر گھا ٹ پر کشتیو ں کا عا رضی پل کریک نمبر 2دوسرے روزسے بھی چالونہ ہو سکا کوچ کے عملے کی طرف سے پیسے نہ دینے پرجھگڑا ،اہلکاروں نے پل کو توڑ دیا جس کی وجہ سے سینکڑو ں مرد وخوا تین اور بچے بو ڑھے دریا ئی علا قہ میں سخت اذیت سے دو چا رپڑے ہوئے ہیں گزشتہ رو ز پل انتظا میہ اور کو چ والو ں کے درمیا ن جھگڑا پر انتظا میہ نے پھٹے نکا ل کر پل کو بند کر دیا تھا کر یک نمبر 2کو مر مت کے اورکریک نمبر1کو بغیر وجہ بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے ٹر یفک کی میلو ں لمبی قطا ریں لگ گئیں اور مسا فر سخت پر یشا نی میں مبتلا ہو گئے مسافر اور زائرین ایک سو کلو میٹر سے زائد مسا فت طے کر کے رو جھا ن کے راستہ سے ضلع رحیم یا ر خا ن میں دا خل ہو رہے ہیں جبکہ ایسے بیسوں زائرین خواتین،مرداور بچے دریائی علاقے میں کرایہ کی رقم نہ ہونے کے سبب دو روز سے بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں دیہاتی لوگ ان کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچا رہے ہیں مسا فرو ں اور زائرین نے کئی گھنٹے احتجاج بھی کیا اور پل انتظا میہ پر الزا م عا ئد کر تے ہو ئے کہا کہ مسا فرو ں سے نا جا ئز رقمیں بٹور نے کیلئے پل کو تو ڑ کر مسا فرو ں کو خوار کیا جا رہا ہے راشد ،ابراہیم ، شیعب اور غلا م نا زک ، احمد علی ،کا شف و دیگر نے بتا یا کہ پیسے دینے والوں کو اہلکار دریا پار کرا رہے ہیں پل کر یک نمبر 2کو بلا وجہ تو ڑ کر وہا ں پر لا نچو ں کے ذریعے مسا فرو ں کو دریا پا ر پہنچا کر لو ٹ ما ر کی جا رہی ہے جس میں ڈی سی او راجن پو ر کی طر ف سے قا ئم کی گئی نگرا نی کمیٹی ملوث ہے انہو ں نے مذ کو رہ نگران کمیٹی کے سربراہ غلام عباس سول ڈیفینس آفیسر پر الزام عا ئد کیا ہے کہ وہ بڑی گاڑیوں سے ہزار روپے تک وصولی کر رہا ہے رقم نہ دینے پر پل کو توڑا گیا ہے کمیٹی کے ارکان محکمہ کے کا مو ں میں غیر ضرو ری بلا جواز مداخلت کر کے کر کرپشن میں مبینہ طور پر ملو ث ہیں انہو ں نے مذکورہ نگران کمیٹی کو ختم کر کے منتخب عوامی نما ئندو ں وکلا ء اور صحا فیو ں پر مشتمل نگران کمیٹی تشکیل دی جا ئے جو کہ دیا نتدار ی سے اپنے فرائض سرا نجام دے کر پل کو پورا سیزن چا لو رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکیں ڈسٹر کٹ آفیسر روڈ زرا نا نوید نے موقع پر پہنچ کر پل کی مر مت کا جا ئزہ لیا انہو ں نے بتا یا کہ گنے کی ٹرا لیو ں اور بھا ری ٹر یفک کے گزارنے سے پل نمبر 2 کمزور ہو ئی تھی جو کہ کسی وقت بھی بڑے حا دثے کا موجب بن سکتی تھی اس لئے اسکی مر مت کی جا رہی ہے جس کیلئے پل کو ہر قسم کی ٹر یفک کیلئے بند کر دیا گیا اور جلد ہی اسکی فوری مر مت کر کے آمدو رفت کیلئے کھو ل دیا جا ئے گا

مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سٹی صدر رانا مختار احمد ایڈووکیٹ کے بہنوئی رانا عبدالجبار کے انتقال پر سردار یوسف خان دریشک، راؤ ضیاء اللطیف،،شیخ ولی محمد ساجد ایڈووکیٹ،ظہیر احسن چوہدری،منیر احمد تھہیم،راؤ رمضان ریحان،چراغ علی کاشف، خواجہ اشفاق احمد اورریاض آصٖف نے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے رانا مختار احمد اظہار تعزیت کیا ہے انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا سردار یوسف خان دریشک

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)عرصہ نصف صدی سے ضلع راجن پور کے عوام کو محض لالی پاپ سے بہلایا جاتا رہا ہے ۔مسائل کو حل کرنے کے نعرے لگانے والے اپنے لیے وسائل اکھٹے کرتے رہے اور عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہم نہیں پورا پاکستان اس ضلع کو پسماندہ قرار دیتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی رہنما سردار یوسف خان دریشک نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی صورت میں حلقہ این اے 175کے عوام کو ایک ایماندار اور مخلص قیادت ملی ہے ۔حکومت اس ضلع کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرنا چاہتی ہیں و زیر اعظم میاں نواز شریف کی مد برانہ پالیسیوں کی بدولت ملک خون خرابے سے بچ گیا ہے طالبان سے مذاکرات ضرور کامیاب ہونگے اور ملک جلد امن و امان کا گہوارہ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے قیام کے بعد ملک کی معیشت تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے میاں نواز شریف بیان بازی کی بجائے عملی کام کر رہے ہیں لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل بہتری کی جانب گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ کہ حقہ این اے 175کی تمام یونین کونسل میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں جن میں سے کئی تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔اس موقع پر جام طاہر محمود،جام عاشق علی، فدا حسین ٹانوری، ارشاد احمد ٹانوڑی، زاھد حسین، منیر احمد جسکانی، سردار فرحت خلیل خان دریشک وغیرہ موجود تھے۔

Thursday, 27 March 2014

حکومت پنجاب نے عام آدمی کی فلاح و بہبود و معاشی خوشحالی کے لئے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمیسردار شیر علی گورچانی

 

راجن پور(کرائم رپورٹر،) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کی فلاح و بہبود و معاشی خوشحالی کے لئے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی ، پنجاب روزگار بنک کا اجراء ، ہیلتھ انشورنس سکیم اور کم وسائل طبقات کی فلاح کے لئے خصوصی پروگرام شروع کئے ہیں ۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ذریعے بیروز گار نوجوانوں کو خود روز گار سکیم کے تحت 3 ارب روپے کے سود سے پاک قرضہ جات دیئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ٹیوٹا کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کربرسر روز گار کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان کی خوشحالی کا دور ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کو ایک مخلص قیادت دستیاب ہے جس کی دیانتداری اور پاکستان میں بہتری لانے کے عزم کو دیکھتے ہوئے دنیا کا رخ ہماری طرف ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے لیکن قومیں صرف اور صرف تعلیم کے ذریعے ہی پائیدار خوشحالی کی منزل حاصل کر سکتی ہیں۔ جو بچے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کا ولولہ رکھتے ہیں‘ وہی ہمارا مستقبل ہیں اسی لئے حکومت نے تعلیم کی مد میں 244 ارب روپے کا خطیر بجٹ مختص کیا تاکہ تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کو خوشحال اور ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جا سکے۔ سردار شیر علی گورچانی نے مزید کہا کہ پر امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب کے تفاوت کو کم کرکے ، قدرتی وسائل کو لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال اور دیگر عملی اقدامات سے ملک کو تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی اقتصادی و سماجی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت ترجیحی فنڈ فراہم کررہی ہیصحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت نے 102ارب روپے مختص کئے ہیں جو پنجاب کے بجٹ کا10.9فیصد ہے ۔ صوبے کے 4انتہائی پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراء کے لئے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ، اس سکیم کامقصد عام آدمی پر علاج معالجہ کے اخراجات کا بوجھ کم کرناہے اورکم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات کے معیار کو پرکھنے کے لئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں تین ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں اور فیصل آباد، راولپنڈی میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے دو فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے لئے حکومت نے 15کروڑ روپے فراہم کئے ہیں

جرائم کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔زاہد محمود گوندل ڈی پی اوراجن پورتھیڑی کالونی


راجن پور(کرائم رپورٹر)جرائم کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔زاہد محمود گوندل ڈی پی اوراجن پورتھیڑی کالونی راجن پو رمیں شرکاء کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراجن پو رنے کہا کہ جرائم کے خاتمے تک راجن پو رپولیس آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ کھلی کچہری کے انعقاد کے زریعے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ڈی پی راجن پو ر کی کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ڈی پی او راجن پو رکو آگاہ کیا۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے موقع پرشکایات کو دور کرنے کے احکامات صادر کیے۔ اس موقع پر خالد محمود ناصر ڈی ایس پی صدر سرکل بھی ہمراہ تھے

سجادہ نشین دربارفریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کو عام کرکے دہشت گردی

راجن پور (کرائم رپورٹر) سجادہ نشین دربارفریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کو عام کرکے دہشت گردی ،فرقہ واریت،لسانی ،علاقائی،مسلکی اور قومی تعصبات کو چھوڑ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ طورپر جدوجہد کرنی پڑے گی۔اس وقت پاکستان بھر میں امن ومان کی صورت حال نے ملک کی بقاء کو خطرے سے دوچارکردیاہے۔حکمرانوں کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گاکہ صوفی ازم (لبرل ازم)کانفاذ ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندھ کوٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں وکلاء کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر مجاہد جتوئی نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء ہندوکمیونٹی کے جنرل سیکرٹری گوکل داس کی دعوت پر سجادہ نشین نے ان کے مندر کا دورہ کیا ۔جہاں پر ہندوبرادری کے سرکردہ افراد جن میں دلیپ کمار،داکثرہرمانندہ اور گوکل داس وغیرہ موجود تھے مندر کے پر دہت نے سجادہ نشین دربارفریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اورولی عہد دربارفریدؒ خواجہ راول معین کوریجہ اور دیگر صاحبزادگان کومندرکے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی آپ نے کہا کہ ایک صوفی ہر تعصب سے بالاتر ہوتاہے۔وہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی مخلوق سمجھتے ہوئے قابل احترام گردانتاہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ہندومعاشرے کے ساتھ جس میں دیگر مذاہب کے افراد بھی تھے ایک ہزار برس تک امن و آشتی کے ساتھ گزارا اور کبھی بھی مذہبی بنیاد پر لڑائی جھگڑے کی نوبت پیدا نہ ہوئی اس لیے کہ صوفی کا معاشرے کے اوپراثر تھا صوفی کا دسترخوان اور آستانے آنے والوں سے کوئی سوال اور بھید بھاؤ نہیں کیا جاتا۔صوفی کا دربار امن کا اور آشتی کا قرضہ ہے۔جہاں پر انسان کو تعظیم تکریم اور توقیر اس لیے دی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ بزرگ و برتر کی تخلیق ہے تقریب میں جناب مجاہد جتوئی نے دیوان فریدؒ بالتحقیق کے بارے میں گفتگو کی ۔آخر میں مہمانوں کو تحائف دیے گئے جس کے بعد سجادہ نشین اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں نے غلام عباس فریدی کے ظہرانے میں شرکت کی

دو صوبوں کا قیام خطہ کے مسائل کا حل نہیں ڈاکٹڑ وسیم ریاست بحالی کے مطالبے کی بجائے سرائیکی صوبہ کی حمایت کریں

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)سرائیکی عوام کے مطالبے کا احترام کیا جائے سب کمیٹی اور دو صوبوں کا قیام خطہ کے مسائل کا حل نہیں ڈاکٹڑ وسیم ریاست بحالی کے مطالبے کی بجائے سرائیکی صوبہ کی حمایت کریں ان خیالات کا اظہار سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے آئی ایس کیو کے مرکزی سیکٹریٹ جھوک فرید میں پیر آف سندیلہ شریف خواجہ فیض مصطفی شاہجمالی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صوبہ سرحدکا نام خیبر پختون خواہ رکھنے کی حمایت کر چکی ہے اسی طرح سرائیکی عوام کے مطالبے کی بھی حمایت کرے انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار سالہ تاریخ اور ثقافت کو مٹنے نہیں دیں گئے دو صوبوں کا نعرہ تخت لاہور کا ہے عوام کا نعرہ سرائیکی صوبہ ہے اس خطہ کے عوام 23اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کے قیام پر متفق ہیں حکومت طالبان کے غیر جنگجو قیدی رہا کر رہی ہے علی حیدر گیلانی کی رہائی کو بھی اس سے مشروط کرے کیونکہ وہ بھی سویلین قیدی ہیں جمشید دستی کی طرف سے سرائیکی صوبہ کا بل پیش کرنا خوش آئند ہے تاہم جمشید دستی کو سرائیکی قوم پرست تحریک کے رہنماؤں سے سرائیکی صوبہ کے جغرافیہ پر مشاورت کرنی چائیے تاکہ ان کے بل کو عوام کی حمایت حاصل ہو سکے اس موقع پر ایس کیو آئی کے چیف آرگنائزر غلام شبیر فریدی، جام فیض اللہ ،بلال رند اور شعیب پنوار موجود تھے

علیمی اور کلچرل سرگرمیوں کو فروغ دے کر ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کی جا سکتی ہے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راجن پور اس سلسلے میں کردار ادا کررہا ہے

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)تعلیمی اور کلچرل سرگرمیوں کو فروغ دے کر ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کی جا سکتی ہے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راجن پور اس سلسلے میں کردار ادا کررہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بلدیہ مٹھن کوٹ کے سبزہ زار پر ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی فن پاروں کی نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام ذہنی نشوونما کے علاوہ صحت مندانہ ماحول پیدا کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں ۔پاکستان کے موجودہ حالات میں ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چائیے اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی ۔ ہیلپ فاؤنڈیشن کی پراجیکٹ منیجر رخسانہ مبارک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تعلیم اور کلچرل پروگروموں کی سرپرست کر کے انہیں فروغ دے تاکہ جہالت اور ذہنی پسماندگی کا خاتمی کیا جا سکے انہوں نے کہا ایس ماحول نہ ملنے سے نوجون نسل محرومیوں کا شکار ہو کر غلط راستوں کا انتخاب کرتی ہے اور ملک و قوم کو ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہونا پڑتا ہے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ فوزیہ حنا نیاپنے خطاب میں کہا کہ یہ نماش ایجوکیشن پالیسی کا ویثرن ہے اور ایک خوبصورت کا ؤش ہے۔سٹیج سیکریڑی کے فرائض مشتاق رضوی نے سرانجام دیئے جبکہ ماہرین تعلیم نیاز اللہ خان درانی ،میاں عبدالحق اور پریس کلب کے سینئرنائب صدر میاں ریاض ثاقب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تعلیمی فن پاروں کی نمائش میں مرکز مٹھن کوٹ کے 48پرائمری گرلز سکولوں نے حصہ لیا ۔سکولوں کی طرف سے فن پاروں کے سٹال لگائے گئے تھے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بخاری کو پانچ ہزار روپے کا فرسٹ انعام دیا گیا ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ماچکہ کو چار ہزار روپے کا سیکنڈ اور گورنمنٹ پرائمری سکول بستی شاہ کو تین ہزار روپے کا تھرڈ انعام دیا گیا اس کے علاوہ دیگر تمام سکولوں کو بھی کیش انعام دیے گئے

آستانوں سے دوری نے معاشرہ میں بے سکونی کو جنم دیا ہے نغمہ مشتاق لانگ

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)موجودہ صدی خواجہ فرید کی صدی ہے آستانوں سے دوری نے معاشرہ میں بے سکونی کو جنم دیا ہے زندگی مشن فرید کیلئے وقف کر رکھی ہے صوفیاء کرام کی تعلیمات کی بدولت معاشرہ میں امن قائم ہو سکتا ہے کسی بھی حکومت نے دربار فرید کیلئے وہ کام نہیں کیا جتنا ہم پر خواجہ فرید کا قرض ہے ان خیالات کا اظہار سربراہ جماعت فریدیہ پیر آف خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ نے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری بہبود آبادی ایم پی اے محترمہ نغمہ مشتاق لانگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محترمہ نغمہ مشتاق لانگ نے کہا کہ میرے دادا شفیع نون دربار فرید پر مدفن ہیں میرا بچپن بھی کوٹ مٹھن میں اسی آستانے پر گذرا ہمیں خواجہ فرید سے بہت فیض حاصل ہوا ہے میں انشاء اللہ جلد ہی وزیر اعلی پنجاب کو دربار فرید کے مسائل سے آگاہ کروں گی اور دربار فرید کی خدمت مجھ پر قرض ہے انہوں نے کہا کہ اس خانقاہ سے روحانی تعلق صدیوں سے ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا خواجہ فرید کا اس دھرتی بڑے احسانات ہیں جو کبھی بھی نہیں اتارے جا سکتے اس موقع پر خواجہ شوکت عزیر ،خواجہ عمائد الدین،عبدالقادر سعیدی، میاں صدام حسین سکھیڑا ،ملک حق نواز سندیلہ،میاں سیف اللہ فریدی،اور ملک اعجاز احمد فریدی لانگ بھی موجود تھے

Wednesday, 26 March 2014

دنیا میں اسے بدنام کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے تنہا کرنا چاہتے ہی

راجن پور(کرائم رپورٹر)پاکستان دنیا میں امتِ مسلمہ کے لیڈر کے طور پر جانا اور پہچانا جاتا ہے طاغوتی طاقتیں اسے اس مقام سے محروم رکھنے اور دنیا میں اسے بدنام کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے تنہا کرنا چاہتے ہیں ایک طرف امریکہ اسے دباکر اپنی چوہدراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے تو دوسری طرف انڈیا اسے بنجر بنانے اور اسے مزید ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی ساز شیں کر رہا ہے اسی اثنا ء میں ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہم متحد ہوں اور یکجہتی کے ذریعے دشمن کے عزائم خاک میں ملادیں ان خیالات کا اظہار تھہیم یونین اتحاد کے صدر اے ڈی عامر نے تھہیم اور تھہیم برادری کے سربراہ خلیل احمد تھہیم نے برادری کے ایک اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے اس ملک کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں کی قربانیاں شامل ہیں ۔اس ملک کو حاصل کرنے والے اس وقت کوئی سندھی ،پنجابی ،بلوچی یا پختون نہیں تھے بلکہ ایک کلمہ ایک رسول ﷺ اور ایک قرآن کو ماننے والے سب پاکستانی تھے ۔اسی جوش اور اسی جذبے کوکو پھر سے دہرا کر ہم طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ انڈیا پاکستان کے دریاؤں پر قبضہ کر کے اسے بنجر بنانے کے پلان تیار کرچکا ہے دوسری طرف ہمیں کالا باغ و دیگر ڈیموں کی مخالفت پر اکسا کر صوبوں کو لڑا رہا ہے ،ادھر امریکہ ڈرون حملے کر کے پختونوں کو مخالف بنا رہا ہے یہ سب سازشیں ہمیں ٹکڑوں میں تقسیم کرنے اور آپس کا اتحاد کتم کرنے کے پروپیگنڈے نہیں تو اور کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور حکومت کی جانب سے امن
(جاری ہے

Tuesday, 25 March 2014

کنٹریکٹ بنیادوں کی بجائے مستقل بنیادوں پر ایجو کیٹرز بھرتی کئے جائیں ساجد محمود خان

راجن پور( کرائم رپورٹر)کنٹریکٹ بنیادوں کی بجائے مستقل بنیادوں پر ایجو کیٹرز بھرتی کئے جائیں یہ مطالبہ ایجوکیٹر ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے نائب صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹرز کی تنخوائیں انتہائی کم ہیں اور یہ انسانی حقوق کا بھی مسلۂ ہے انہیں دور دراز علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ٹرانسفر کے حقوق بھی حاصل نہیں ۔خواتین ٹیچر بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہیں خواتین کو ایسی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے جہاں سواری کا کوئی انتظام نہ ہے حالانکہ ان کے پاس تعلیمی قابلیت زیادہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں مقرر کی جائیں اور انہیں مستقل ملازمت دی جائے۔اس موقع پر محمد عمران ،نجم الحسن، قاضی گلزار احمد خالد حسین،جواد عزیز ،شہزاد احمد اور محمد اکبر جوئیہ موجود تھے

ڈیزل کی بوتل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی

 

راجن پور(کرائم رپورٹر) خاوند کی صورت اور رویے سے دلبرداشتہ 19سالہ فرزانہ نے خود سوزی کا انتہائی قدم اٹھایا ۔بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا ایک سال قبل مسماۃ فرزانہ اور محب شاہ کی شادی ہوئی ۔بیوی خاوند کے مقابلے میں بہت ہی خوبصورت تھی ۔دونوں کے ہاں اولاد بھی پیدا نہ ہوئی وقوعہ کے روز بیوی نے اپنے میکے بھاگسر جانے کی خواہش ظاہر کی تو خاوند نے اس کی پٹائی کر دی اور گھر سے چلا گیا مسماۃ فرزانہ نے گھر مین موجود ڈیزل کی بوتل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی چیخ و پکار پر ہمسائی رضیہ بی بی ،دیور صابر شاہ اور خاوند آگئے جنہوں نے آگ بجھا کر فرزانہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پورلے آئے اور وہاں سے اب اسے ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال بھیج دیا ہے ۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے

دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ذرائع

 

راجن پور( کرائم رپورٹر)گزشتہ دس سالوں سے یہاں تعینات دو واپڈ اہلکارکڑوروں کی جائداد کے مالک بن گئے ہیں اور 500ایکڑ رقبہ کاشت کرنے کے علاوہ 50لاکھ مالیت کی آڑھت اور زرعی دوکانیں بھی ان کی ملکیت ہیں ۔ان کی زیر نگرانی مٹھن کوٹ فیڈر سے ہر سال 8لاکھ یونٹ چوری کی آفیشل رپورٹیں بھی ان کا کچھ نہ کر سکیں ۔تفصیل کے مطابق سرکاری رپورٹوں میں ہر سال مٹھن کوٹ فیڈر سے آٹھ لاکھ یونٹ چوری ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے مگر چوروں کا کوئی سُراغ لگانے کی آج تک کوشش نہیں کی گئی چھوٹے چھوٹے صارفین پر ڈیٹکشن بل ڈال کر ان کی چیخیں نکلوائی جاتی ہیں جبکہ عرصہ دس سال سے یہاں تعینات لائن سپرینڈنٹ محمد یوسف اور لائن مین کلیم چوہان کے ذاتی اثاثے کڑوروں تک پہنچ گئے ہیں محمد یوسف کی جائداد کا تخمینہ 2کڑور 90لاکھ روپے ہے جبکہ 50لاکھ کی مالیت کی آڑھت اور زرعی دوکانیں ہیں جبکہ 300 ایکڑ زرعی اراضی اس کے زیر کاشت ہے اسی طرح کلیم چوہان کے اثاثوں کی مالیت ایک کڑور 60لاکھ روپے ہے اور دو سو ایکڑ رقبہ کاشت کر رہا ہے ۔دونوں اہلکار سیاسی دڈیروں اور اپنے افسران کے پسندیدہ بنے ہوئے ہیں دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری میں ملوث ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ انر جی سیور کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے کریم بخش ،امان اللہ ،محد صفدر، الہی بخش نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان الزامات کی چھان بین کی جائے اور ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کر کے ان کے خلاف کاروائی کی جائے

پٹواری اور نائب تحصیلدار نے بھاری رشوت کے عوض اپنے ملازم کو گواہ بنا کر اندر حدود کمیٹی رقبہ کی رجسٹری کی جگہ انتقال کر دیا

 

راجن پور( کرائم رپورٹر)پٹواری اور نائب تحصیلدار نے بھاری رشوت کے عوض اپنے ملازم کو گواہ بنا کر اندر حدود کمیٹی رقبہ کی رجسٹری کی جگہ انتقال کر دیا ۔قبل ازیں مذکورہ رقبہ کی گرداوری بھی اس شخص کے نام ڈال دی جو فوت ہو چکاہے ۔متاثرہ شخص نے ڈی سی او راجن پور کو ایک درخواست کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے انتقال کو خارج کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق نواحی قصبہ کوٹلہ نصیر کے زمیندار چوہدری اظہار کی 6کنال 7مرلہ اراضی نزد سبزہ زار کالونی کو نائب تحصیلدار انور قریشی اور پٹواری اشفاق احمد نے محمد عارف کے نام انتقال کر دیا حالانکہ مذکورہ اراضی اندر حدود کمیٹی ہونے کی وجہ سے رجسٹری کی جانی تھے جس سے گورنمنٹ کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا چوہدری اظہار نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا کہ انتقال کو خارج کر کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے

Monday, 24 March 2014

راجن پور کالج کو خواجہ فرید کے نام سے موسوم کیا جائے ۔پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین بھٹی

راجن پور(کرائم رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ کالج راجن پور میں تمام ڈیپارٹمنٹ میں سمسٹر سسٹم کے اجراء ،بی ایس 4کلاسیس اور ایوننگ کلاسوں کی منظوری دے دی گئی ہے مطالبات منظور کئے جانے کی خوشی میں آج کالج میں تعطیل کا اعلان۔خواجہ فرید نے دھرتی کا آسمان سے رابطہ جوڑا ، خواجہ فرید کی شخصیت میں زندگی کا ہر وہ پہلو ملتا ہے جس کی انسانیت کو ضرورت ہے ۔جنوبی پنجاب نے پاکستان کو لیڈر شپ دی اور اس علاقے سے ہی انقلاب آئے گا ان خیالات کا اظہار بہاؤالدین یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ و دیگر نے گورنمنٹ پوسٹ کالج راجن پور میں محفل’’ فرید رنگ‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے کیا مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹڑ حفیظ الرحمن خان دریشک تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔وائس چانسلر نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی کی طرف سے سپاسنامہ میں پیش کئے گئے تمام مطالبات کو منظور کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ علم دوست ہیں اور علم کے ذریعے ہی پاکستان کی تقدیر بدلیں گئے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا کہ خواجہ فریدامن اور محبت کے سفیر ہیں پروفیسر شکیل پتافی نے کہا تعلیم وہ واحد آرگن ہے جس سے بڑے سے بڑا انقلاب لایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید نے اپنی شاعری کے ذریعے بد صورتی میں حسن کو تلاش کیا ۔سرائیکی دانشور عاشق خان بزدار نے کہا خواجہ فرید ؒ کی کافیاں انسانی دکھوں کا نوحہ ہیں راجن پور کالج کو خواجہ فرید کے نام سے موسوم کیا جائے ۔پروفیسر ڈاکٹرالطاف حسین بھٹی نے کہا موجودہ دور میں معاشرہ معاشرتی بیماریوں میں مبتلا ہے خواجہ فرید اسوہ حسنہ کی عملی تصویر تھے ان کی تعلیمات نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہیں روجہان کالج کے پروفیسر ڈاکٹر رب نواز مونس نے کہا خواجہ فرید صوفی شعراء میں فوقیت رکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے وسیب کے پھولوں اور پودوں کو آفاقیت عطا کی وہ وسیب کا استعارہ ہیں پروفیسر جاوید پتافی نے کہا خواجہ فرید نے جہد عمل کی فکر دی عشق خواجہ فرید ؒ کی شاعری کا ہم موضوع ہے ۔پروفیسر عبدالقیوم اشغرفریدی ،راؤ سعادت علی نے کہا خواجہ فرید نے نظام جبر کو ختم کرنے کا فلسفہ دیا ۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانہ سے کیا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے رہے قاری حبیب اللہ نے تلاوت قران پاک جبکہ طالبہ انعم اشرف نے نعت رسول ﷺ پیش کی اعظم علی عابد،سراج احمد بھٹہ،اقصی منظور،تحریم،بلال نازکی،اور رانا محمد یامین نے ترنم کے ساتھ خواجہ فرید کا کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی۔ دوران تقریب ڈاکٹڑ حفیظ الرحمن خان دریشک قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کرنے کیلئے دوران تقریب ہی چلے گئے

حاضرین نے خوب سراہا ۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں میڈلز اور تعریفی اسنا دتقسیم کی گئیں رینجر کے کمانڈر چوہدری اشر ف

راجن پور ( کرائم رپورٹر) تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے تعلیم معاشرے میں ترقی کا باعث ہوتی ہے تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیاد ی حق ہے یہ باتیں ٹاسک فورس رینجر کے کمانڈر چوہدری اشر ف نے رینجرز پبلک سکول راجن پور میں سالانہ امتحانات رزلٹ اور یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر بچوں کے والدین ،اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔ اس سیمنیار میں بچوں نے تقاریر ، ملی نغمے اور اصلاحی خاکے پیش کیئے جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں میڈلز اور تعریفی اسنا دتقسیم کی گئیں ۔ سکول ہذا کے پرنسپل نے سکول کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور آنے والے معززین کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں قوم و ملک و ضلع کی ترقی کے لیئے دعا کی گئی


یوم قرار داد پاکستان کے سلسلے میں گذشتہ رو ز صنعت زار راجن پور میں محکمہ سی ڈی کے زیر اہتما م ایک تقریب منعقد کی گئی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) یوم قرار داد پاکستان کے سلسلے میں گذشتہ رو ز صنعت زار راجن پور میں محکمہ سی ڈی کے زیر اہتما م ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے شروع کیا گیا ۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی و فنانس اصغر جلبانی ، اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ،منیجر صنعت زار تہمنہ دلشاد اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے نظریہ پاکستان اور قرار داد کی یاد تازہ کرنے اور نئی نسل کو پیغام دیا کہ یہ پاکستان بہت قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے۔اس قرار داد کا مقصدتھا ہم مسلمان ایک علیحدہ قوم ہیں ۔ ہمارا مذہب ،رہن سہن، تمدن دوسری قوموں سے الگ ہے ہمارے لیئے ایک الگ ریاست ہونا چا یئے ، قائد اعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے یہ پاکستان بنا ۔اس کے پیچھے طویل جد و جہد او ر قربانیوں کا جذبہ موجود ہے اس قرارد اد کا نعرہ گلی گلی نگر نگر پھیل گیا آخر کار پاکستان1947میں مکمل طور پر آزاد ہو ا۔اس تقریب میں معززین شہر ،سماجی تنظیموں نے بھر پور شرکت کی اور آخر میں ملک و قوم اور ضلع کی ترقی کے لئے دعا کی گئی

Sunday, 23 March 2014

ضلع بھر27 شہدائے پولیس کے ورثاء میں نقد انعام اور مٹھائی تقسیم خالدمسعود ناصر بھٹی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر)ضلع بھر27 شہدائے پولیس کے ورثاء میں نقد انعام اور مٹھائی تقسیم تفصیل کے مطابق یومِ پاکستان کے موقع پر پولیس لائینز راجن پور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں ضلع بھر کے پولیس شہداء کے ورثاء کو مدعو کیا گیا تقریب سے قبل یادگار شہداء پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی اس موقع پر یادگارپر ایس ڈی پی او ہیڈکوآرٹر خالدمسعود ناصر بھٹی اور دیگر شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاء بھی مانگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او خالد مسعود ناصر بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید جوان پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کے ورثاء قابلِ تعظیم ہیں اس موقع پر اے ایس پی روجہان شبیر احمد سٹھیار بھی موجود تھے اس موقع پر ضلع بھر کے ستائیس شہداء کے ورثاء جن میں بھائی بیوی اور بیٹوں میں نقد انعامات سات ہزار روپے فی کس اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر دریائی کچے کی نوتعمیر شدہ پوسٹ کو شہید سب انسپکٹر ندیم مزاری کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا گیا

س موقع پر ضلعی افسرا ن ،معززین ،خواتین وحضرات اور بچوں نے بھر پور شرکت کی ۔

 

 

راجن پور ( کرائم رپورٹر) 23مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔منٹوپارک لاہو ر میں ایک علیحدہ ملک کے مطالبے کے لیئے 1940میں قرار داد پاکستان کو منظور کیا گیا ۔ جو قیام پاکستان کا آغاز ثابت ہو ئی۔زندہ قومیں اپنی تاریخ اور ثقافت کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ثقافتی ورثہ ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتا رہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے فخر جہاں پارک راجن پور میں 23مارچ اور جشن بہاراں کی اختتامی تقریب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ضلعی افسرا ن ،معززین ،خواتین وحضرات اور بچوں نے بھر پور شرکت کی ۔ اور 23مارچ کے پروگراموں کو سراہا گیا ۔ اس موقع پر عوام بڑے جوش و خروش سے محظوظ ہو ئے ۔اس موقع پر ملی نغمے ، خاکے،تقاریر،کلام فرید اور ثقافتی جھمر کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈی سی او نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ ثقافتی پروگرام عوام میں خوشیاں بانٹنے کا ذریعہ ہے۔تین روزہ جشن بہاراں اس بات کی ضامن ہیں کہ ضلع کے عوام پرامن ہے جس نے خوشیوں بھر ے اس جشن بہاراں کو کامیاب بنایا ۔ ضلع راجن پور کو خوشحال بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ ڈ ی سی ا و نے پارک کے لئے خدمات دینے والے افسران اور ملازمین کو شاباش دی اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت نے حاضرین او رمنتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کی تقریبات اور سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔آخر میں پاکستان اور ضلع کی ترقی کے لیئے دعا کی گئی۔ جن لوگوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ان میں ملک سیف الرحمن ،اصغر جلبانی،خواجہ محسن رسول ،یعقوب شیروانی، امجد فاروق ، فیصل ہمایوں ،میاں جہانگیر ،حافظ اویس صفدر،شہزاد گل ،فہد عثمانی، اور محکمہ زراعت کے پارک میں کام کرنے والے مال شامل ہیں

طلباء پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ محمد اسلم

 

راجن پور(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)طلباء پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ طلباء کو چاہیئے کہ اپنی بھرپور توجہ تعلیم و تربیت پر دیں ۔ان کی تعلیم کا مقصد سچا پاکستانی بننا ہونا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار میجر(ر) محمد اسلم نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ، لسانی اور نسلی تعصبات ہمارے وطن کے لئے نہایت نقصان دہ ہیں ۔طلبا ان تمام تعصبات سے دور رہ کر ہی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے پرچم کی سربلندی کے لئے ہمیں ہر وقت کوشاں رہنا چاہیئے۔ اس ملک کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے بہت سی قربانیاں دیں۔ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم وطن کی خدمت کریں۔ یوم پاکستان کے حوالے سے یہ تقریب پنجاب دانش سکول فاضل پور کے فریدؒ ہال میں منعقد ہوئی ۔جس میں سکول کے اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔طلباء عمیس الاسلام، معاذ خان، کاشف مصطفےٰ، عتیق شہزاد، حنظلہ منور، شاہزیب سلیم، محمد فیاض نے تلاوت اور نعت کے بعد ملی نغمے پیش کئے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے طلباء سکندراعظم، محمد داود ارقم، ابو بکر، محمدندیم احمد، محمد عامر، احمد ندیم عثمانی نے تقاریر کیں جن میں آازادی کی اہمیت اور وطن کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کو دہرایا گیا۔ طلبا ء عون قاسم، عمیر رفیق، اظہر عباس اور ساتھی طلباء نے قیام پاکستان کے موضوع پر خاکے بھی پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں ملک وملت کی ترقی اور کامیابی کے حوالے سے دعاکرائی گئی

Saturday, 22 March 2014

ضلع راجن پور کی حدود میں داخلے کی موئثر روک تھام کی جائے کسی جوان کی سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے

راجن پور (کرائم رپورٹر )پولیٹکل اسسٹنٹ بارڈر ملٹری پولیس ضلع راجن پور صفی اللہ خان گوندل نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے میں امن کا قیام بی ایم پی کی ذمہ داری ہے پہاڑی دروں سے آنے والے تمام راستوں کی مکمل ناکہ بندی کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کی ضلع راجن پور کی حدود میں داخلے کی موئثر روک تھام کی جائے کسی جوان کی سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اِ ظہار انہوں نے ضلع بھر کے بی ایم پی آفیسران واہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ چند ایسے شواہد ملے ہیں کہ راجن پور میں ہونے والی دہشت گردی میں قبائلی راستوں کا استعمال کیا گیا ہے جس پر اب یہ امر انتہائی ضروری ہے کہ کوہ سیلمان کے تمام پہاڑی دروں کی مکمل نگرانی کی جائے اور مسلح سوار ودیگر آفیسران نہ صرف پوسٹوں پر الرٹ رہیں بلکہ ہمہ وقت موئثر گشت کو یقینی بنائیں

کڑوا پانی پینے سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہو چکے ہیں جبکہ پانی نہ ملنے کے باعث متعدد مویشی بھیڑیں ودیگر ہلاک ہو چکے ہیںمحمد قوم کھیازئی

راجن پور (کرائم رپورٹر) کوٹ سبزل میں پینے کا پانی نایاب ابتک متعدد مویشی پانی نہ ملنے کے باعث ہلاک ہوچکے ضلعی انتظامیہ کوٹ سبزل میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے کوٹ سبزل کے رہائشی دولت خان ولد دُر محمد قوم کھیازئی نے صحافیوں کو بتلایا کہ کوٹ سبزل دوہزار نفوس پر مشتمل بڑا قصبہ ہے پہاڑی علاقہ ہو نے کی وجہ سے پانی نایاب ہے علاقے میں عرصہ دراز قبل ایک ٹیوب ویل لگایا گیا جس کا پانی کڑوا ہے مجبوری کے باعث کڑوا پانی پینے سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہو چکے ہیں جبکہ پانی نہ ملنے کے باعث متعدد مویشی بھیڑیں ودیگر ہلاک ہو چکے ہیں شہری نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کا مُطالبہ کیا ہے

پولیس تھانہ صدر راجن پور کی کاروائی 1 ماہ کے دوران 19 خطرناک اشتہاریوں اور11 عدالتی مفروروں کو گرفتار کرلیا


 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) پولیس تھانہ صدر راجن پور کی کاروائی 1 ماہ کے دوران 19 خطرناک اشتہاریوں اور11 عدالتی مفروروں کو گرفتار کرلیا پولیس نے دورانِ گشت 9 مسلح افراد کی تلاشی کے دوران ناجائز آتشیں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی تھانہ صدر کے انسپکٹر ثناء اللہ خان مستوئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او زاہد محمود گوندل کی ہدایت پر ضلعی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے عوام کے جان ومال کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میں ہے پولیس کے موثر گشت کی بدولت علاقے میں جرائم میں کمی واقع ہو ئی ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ریلوے ٹریک پر بھی گشت کو جاری رکھا ہوا ہے تاکہ مستقبل میں ماضی قریب کے رونماء ہو نے والے واقعات سے بچا جاسکے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران چھیالیس درخواست دہندگان کی درخواستوں پر فوری کاروائی کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے دروازے سائلین کیلئے ہمہ وقت کھلے ہوئے ہیں

ی لیس لائن راجن پو رمیں پولیس جوڈیشل کورس پاس کرنے والے جوانون کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر تے

راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں جدید ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ ایس ڈی پی او خالد مسعود بھٹی نے سلامی لی پولیس لائن راجن پو رمیں پولیس جوڈیشل کورس پاس کرنے والے جوانون کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے خالد مسعود ناصر بھٹی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ راجن پو رپولیس کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پولیس جوانوں کو جدید ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ پولیس جوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو موجود ہ دور میں جب جرائم پیشہ افراد جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کے لیے راجن پور پولیس کے جوانوں کو بھی جدید ہتھیار استعمال کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے


سات سو سکولوں میں طلباء وطالبات اور اساتذہ کیلئے فرنیچرز کی فراہمی کا کام بھی شروع کردیا گیا

راجن پور (کرائم رپورٹر ) حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائمری مڈل اور ہائی اسکولز میں مسنگ فیسیلٹیز کی فراہمی کیلئے تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ساڑھے سات سو سکولوں میں طلباء وطالبات اور اساتذہ کیلئے فرنیچرز کی فراہمی کا کام بھی شروع کردیا گیا حکومتِ پنجاب نے مالی سال 2013-14 ء کے دوران محکمہ تعلیم کی کارکردگی بہتر کر نے کے حوالے سے بجٹ میں کثیر رقم مختص کی تھی جس پر جنوبی پنجاب کے اسکولز خصوصاً ضلع راجن پور کے پرائمری مڈل ہائی اسکولز کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے سکولوں میں نئے کمروں واش رومزچار دیواری کی تعمیراور فرنیچر کی فراہمی کے منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور حکومت کی طرف سے ضلعی حکومتوں کو ٹاسک سونپا گیا ہے کہ جون سے پہلے مسنگ فیسلیٹیز کی فراہمی کا کام مکمل کرلیا جائے

موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سِوا کچھ نہیں دیاملک عامر ڈوگر

 

راجن پور (کرائم رپورٹر)صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے کارکنان ملک کے پانچوں صوبوں میں بستے ہیں پیپلز پارٹی کے سنہری دور کو آج بھی عوام یاد کرتے ہیں چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد پنجاب کا دورہ کریں گے اور پارٹی کو مزید مضبوط کرنے سمیت اہم معاملات کیلئے پارٹی کے صوبائی راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہنماء پی پی پی وسابق اُمیدوار صوبائی حلقہ 249 سردار محمد یوسف خان گبول سے مُلاقات کے دوران کیا صدر جنوبی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سِوا کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ عوام اس حکومت سے چند ماہ کے دوران اُکتا چکے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ یہ پی پی پی جماعت ہی تھی جس نے کڑے وقت میں خوبصورت انداز میں حکومت کی اور ملک کے کروڑوں غریب خاندانوں کو مالی امداد کے ذریعے خوشیاں فراہم کیں

صحافی عبدالصبور رحمانی کے ماموں حاجی نوراحمدرحمانی انتقال کرگئے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر )صحافی عبدالصبور رحمانی کے ماموں حاجی نوراحمدرحمانی انتقال کرگئے ان کی رسم قرآن خوانی آج بروز اتوار نوبجے رحمانیہ مسجد نزد ٹیلی فون ایکسچینج چھاؤنی روڈ میں ادا ہو گی راجن پور کے صحافیوں راؤریاض احمد ساجد، حسنین عباس سونترہ ،عمران ظفر، محمداسحاق گبول مجاہد دریشک منصور سنجرانی ڈاکٹر شاہد رفیق محمد بلال قریشی محمد الیاس جاذب سکندر گوپانگ امجد فاروق سرفراز الحسن یاسر اقبال الیاس رضا نسیم لاکھا عبدالحمید شاکر ڈاکٹر ریاض مکول ودیگر نے عبدالصبور رحمانی سے اُن کے ماموں کے انتقال پر اظہار تعزئیت کی ہے

حاجی پور میں رشتے داروں نے دھوکے سے گھر میں بلاکر اپنے مخالف نوجوان کو قتل کردیاوزیرِ اعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں

راجن پور(کرائم رپورٹر) نواحی موضع حاجی پور میں رشتے داروں نے دھوکے سے گھر میں بلاکر اپنے مخالف نوجوان کو قتل کردیا پولیس ٹاؤٹ قاتلوں کو ریلیز کرانے میں سرگرم بیوہ کا انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کا اعلان وزیرِ اعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی موضع حاجی پور میں نصیر خان نامی نوجوان کو ملزمان سیف اللہ اسماعیل فیض اللہ اور عبدالمجید ودیگر نے نوجوان کو گھر بلایا اس دوران انہوں نے علی الصبح چار بجے نوجوان کو ذبح کرکے لاش قریبی کھیت برسیم میں ڈال دی مقتول کے بھائی خمیسیٰ خان نے میڈیا کو بتلایا کہ ہمیں اس وقوعے کا جب علم ہوا تو موضع محمد ہوڑا میں جاکر دیکھا کہ برسیم میں وسیع رقبے پر خون پھیلا ء ہوا ہے اور میرے بھائی کی نعش موجود ہے جس پر ہم نے تھانہ حاجی پور پولیس کو مطلع کیا پوسٹ مارٹم میں بھی وقوعہ صبح چار بجے کا معلوم ہوا اب بااثر افراد ملزمان کو اس واقعے سے بری الذمہ قرار دلوانے کیلئے نہ صرف تگ ودو کررہے ہیں بلکہ پولیس کو ملزمان کے بے گناہ قرار دلوانے کیلئے بھاری رشوت کی پیش کش بھی کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کے قاتل یہی ہیں اس موقع پر مقتول کی بیوہ کا کہنا تھا کہ پولیس سے ہمیں انصاف ملتا نظر نہیں آتااگر مجھے اور میری معصوم بیٹی کو انصاف نہ ملا تو میں خود سوزی کرلوں گی اس موقع پر ورثاء نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب تھانہ حاجی پور کے انچارج انسپکٹر امتیاز خاں چنگوانی کا کہنا تھا کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں پر غور کررہے ہیں انشاء اللہ میرٹ پر ہی گناہ گار کئے جائیں گے اور کسی فریق کے ساتھ ہرگز زیادتی نہیں ہو گی

راجن پور کی نہروں میں پانی چھوڑا جائے علاقہ پچادھ کے مکینوں کا مطالبہ علاقہ پچادھ کے سینکڑوں مکینوں نے محکمہ انہار پنجاب کے اعلیٰ حکام سے مُطالبہ کیا ہے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر)راجن پور کی نہروں میں پانی چھوڑا جائے علاقہ پچادھ کے مکینوں کا مطالبہ علاقہ پچادھ کے سینکڑوں مکینوں نے محکمہ انہار پنجاب کے اعلیٰ حکام سے مُطالبہ کیا ہے کہ ضلع راجن پور کے متعدد علاقوں میں زیرِ زمین پانی کڑوا ہو نے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ بعض جگہوں میں تو فصل گندم جو پکنے کے قریب ہے کو نہری پانی کی اشد ضرورت ہے انہوں نے فوری طور پر نہری پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

راجن پور جیل کے قیدی تین تین دن باسی کھانا کھانے پر مجبور

 

راجن پور(کرا ئم رپورٹر)راجن پور جیل کے قیدی تین تین دن باسی کھانا کھانے پر مجبور،کنٹین کا ٹھیکیدار جیل ہی کا کڑور پتی کانسٹیبل نکلا۔کانسٹیبل مذکور کی چار گاڑیاں،ایک کڑور بیس لاکھ روپے کی کوٹھی،راجن پور میں میں کڑوروں روپے مالیت کے 33مرلہ کے دو قیمتی کمرشل پلاٹ ہیں سپریڈنٹ جیل اور کانسٹیبل کی ملی بھگت سے سالانہ اڑھائی کڑور کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔تفصیل کے مطابق راجن پور جیل میں کرپشن کے نئے سکینڈل سامنے آئے ہیں محمد سجاد جیل کی کنٹین کا ٹھیکیدار بھی ہے او ر کڑوروں روپے کے اس ٹھیکہ میں سپرینڈنٹ جیل محمد اعظم کے ساتھ ملی بھگت کر کے سالانہ اڑھائی کڑور روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں جیل چیک کمیٹی بھی ان سے اپنا حصہ وصول کرتی ہے اور کنٹین ملازمین کے ذریعے منشیات جیل میں پہنچائی جا رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کو تین تین دن باسی ناشتہ یا کھانا دیا جاتا ہے جس کے فرضی بل مقامی فریش ویل کی دوکان سے بنوائے جاتے ہیں ۔ جیل سپرینڈنٹ نے منتھلی کے عوض جیل کو محمد سجاد کے حوالے کر رکھا ہے اور تمام معاملات نمٹانے کیلئے محمد سجاد کی رضامندی سے مشروط ہیں۔ عوامی حلقوں نے ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

آغا حسین شاہ شجر کاری صدقہ جاریہ ہے اس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا ۔نئی نسل کو درخت لگانے اور ان کی افادیت بارے آگاہ کریں ۔ہر شخص اپنے حصے کا ایک درخت لگائے


راجن پور ( کرائم رپورٹر ) شجر کاری صدقہ جاریہ ہے اس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا ۔نئی نسل کو درخت لگانے اور ان کی افادیت بارے آگاہ کریں ۔ہر شخص اپنے حصے کا ایک درخت لگائے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل یوم شجر کاری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن،ڈی ایف او آغا حسین شاہ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،اے ڈی ایل جی یعقو ب شیروانی اور سید عبدالرزا ق نے کیا ۔ اس تقریب میں مختلف یو سیز کے یونین سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ درخت لگا کر ان کی حفاظت بھی کی جا ئے۔ سنت لگانا سنت ہے۔ آج ہم یہ عز م کریں کہ اپنے علاقہ اور ملک کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیئے پودے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او امان اللہ غازی نے شہر بھر میں پودے لگانے کی مہم پہلے ہی شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت ہماری عزت اور شان ہیں ۔درختوں سے پیار کریں اور لوگوں کی سوچ کو بدلیں

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افسر راجن پو ر غازی امان اللہ و چیئر مین ریکروٹمنٹ کمیٹی کی طر ف سے ہدایت کی گئی ہے

 

راجن پور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افسر راجن پو ر غازی امان اللہ و چیئر مین ریکروٹمنٹ کمیٹی کی طر ف سے ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے نئے امیدواراوں کی حتمی میرٹ لسٹیں اور منتخب امیدواروں کی لسٹیں 24مارچ کو متعلقہ ڈی ای او آفس کے باہر آویزاں کر دی جا ئیں گی ۔اس سلسلے میں منتخب امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ امیدوار جن کے نام ڈی ای او آفس زنانہ کی منتخب امیدوارون کی لسٹ میں شامل ہیں وہ ای ایس ای آرٹس اور ای ایس ای سائنس و میتھ کے انتخاب کے لیئے 25مارچ بروز منگل کو اور ایس ای ایس ای کے تمام کیڈرز کے سکولوں کے انتخاب کے لیئے 26مارچ بروز منگل کو بمقام گرلز ہائی سکول نمبر2کینال کالونی راجن پور صبح 9بجے تشریف لا ئیں ۔ اس طرح وہ امیدواران جن کے نام ڈی او ای مردانہ آفس کی منتخب امیدواران کی فہرست میں شامل ہیں وہ ای ایس ای آرٹس اور ای ایس ای سا ئنس و متیھ کے لیئے 27مارچ بروز جمعرات اور ایس ای ایس ای کے تمام کیڈرز کے سکولوں کے انتخاب کے لیئے 28مارچ بروز جمعہ کو گورنمنٹ ہا ئی سکول نمبر1راجن پور صبح 9بجے تشریف لا ئیں

محکمہ سی ڈی اور فاطمہ جناح منجمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلے میں فاطمہ جناح پارک میں ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی۔تہمینہ دلشاد


راجن پور ( کرائم رپورٹر ) محکمہ سی ڈی اور فاطمہ جناح منجمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلے میں فاطمہ جناح پارک میں ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر منجمنٹ کمیٹی کے علاوہ بیگم ڈی او سی آغا حسین شاہ اور بیگم ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن مہمان خصوصی تھیں ۔ جشن بہاراں کے موقع پر بچوں اور خواتین کے لئے مختلف رنگا رنگ پروگرام اور میجک شو منعقد کرایا گیا ۔ اس موقع پر چیئر پرسن پارک کمیٹی صبا زہراء اور تہمینہ دلشاد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع راجن پور کی خواتین کے لیئے ڈی سی او کی ہدایت پر یہ تقریب منعقد ہو ئی ہے تاکہ گھریلو خواتین کو بھی تفریخ کا موقع مل سکے

ڈی سی غازی امان اللہ نے متوقع سیلاب کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے محمد اسلم

راجن پور (کرائم رپورٹر )قدرتی آفات یا فلڈ آنے کی صورت میں پہلے انتظامات مکمل کیئے جا ئیں ۔ تمام متعلقہ محکمے ابھی سے تیار ی شروع کر دیں عارضی نشتر گھاٹ پل پر کسی بھی حادثے کی صورت میں ریسکیو1122 کی ایمبولینس وقفہ وقفہ سے چکر لگاتی رہے۔ یہ بات ڈی سی غازی امان اللہ نے متوقع سیلاب کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افسر ڈاکٹر محمد اسلم،ڈی او سی آغا حسین شاہ،ڈی او روڈ،ٹی ایم اوز،پولیس اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی سی او ر نے یسکیو1122 کی ٹیموں کوہدایت کی کہ قدرتی آفات اور حادثات کی صورت میں وہ ہر وقت الرٹ رہیں۔ ریسکیو1122 کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہو ڈی سی او نے کہا کہ مزید لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیئے چوکس رہیں۔ڈاکٹر محمد اسلم نے بتایا کہ ٹریفک قوانین پر اگر عمل کیا جا ئے تو حادثات میں کمی آسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایمر جنسی یا حادثہ کی صورت میں کال آنے کے دس سے پندرہ منٹ میں ریسکیو1122 میں خبر آجاتی ہے۔ زندگی کو محفوظ بنانے کے لیئے لوگوں کے لئے آگاہی پروگرام کرائے جا رہے ہیں ۔ہماری ٹیمیں لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کے لیئے تیار ہیں

میاں نواز شریف مفاہمت کی سیاست کے خواہاں ہیں ،معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں ،میاں نواز شریف ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے خواب کو عملی جامعہ ضرور پہنائیں گئے

 

راجن پور(کرائم رپورٹر) میاں نواز شریف مفاہمت کی سیاست کے خواہاں ہیں ،معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں ،میاں نواز شریف ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے خواب کو عملی جامعہ ضرور پہنائیں گئے ۔ان خیالات کا اظہار مسل لیگ ن کے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے اسلام آباد سے واپسی پر اپنی رہائش گا ہ پر معززین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بڑا مسلۂ مہنگائی اور بے روز گاری ہے عوام کو جلد اس سے چھٹکارہ مل جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں طالبان سے مذاکرات کامیاب ہو نگے اور قوم کو جلد خوشخبری ملے گی حکومتی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گئے ۔اب تک کے اقدامات سے ملکی معیشت پہلے سے مضبوط اور بہتر ہوئی ہے مزید یہ کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت پالیسیاں بنا رہی ہے دیہی علاقوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے رابطہ سڑکیں،واٹر پلانٹس، سکولوں مین سٹاف،،معیار تعلیم میں بہتری،بنیادی مراکز صحت میں غریبوں کیلئے علاج و معالجہ کی سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر سردار شاہ نواز خان ایڈووکیٹ،،محمد اکرم دریشک،فدا حسین ٹانوری،جام عاشق حسین،حاجی روف دریشک،ملک منیر احمد،ملک یاسین سولنگی،زاہد حسین،اور دیگر افرد بھی موجود تھے۔

ان کی جیت یقینی ہے وکلاء برادری ملکی تعمیر و ترقی اورعوام کو انصاف دلانے کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہےرؤ ضیاء اللطیف

 

راجن پور(کرائم رپورٹر) راجن پور سے امیدوار برائے ممبر پنجاب کونسل  نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر وکلاء برادری کے مسائل حل کراؤں گا انہوں نے کہا کہ ان کی جیت یقینی ہے وکلاء برادری ملکی تعمیر و ترقی اورعوام کو انصاف دلانے کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے یہاں کے تمام وکلاء گروپ نے میری حمایت کا اعلان کیا ہے جس کیلئے میں ان کا ممنون ہوں اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن شیخ ولی محمد ساجد ایڈووکیٹ،یاسر خان گوپانگ ایڈووکیٹ، سید حسنین بخاری ایڈووکیٹ کے علاوہ جام پور اور روجہان سے کئی وکلاء موجود تھے

عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کاکلام آفاقی کلام ہے جس میں انسان کو زندگی گزارنے کے لیے محبت اور امن کا درس ملتاہےمجاہد جتوئی۔


راجن پور(کرائم رپورٹر) عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کاکلام آفاقی کلام ہے جس میں انسان کو زندگی گزارنے کے لیے محبت اور امن کا درس ملتاہے۔عشق رسولﷺ میں ڈوباہوایہ کلام سننے والوں پر سحر طاری کر دیتاہے۔اس کلام کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ ایک ان پڑھ دیہاتی اور ایک پی ایچ ڈی پروفیسر دونوں برابر حظ اٹھاتے ہیں۔اور یہ دل کومتاثرکیے بغیر نہیں چھوڑتا۔جس محفل میں بھی کلام فریدؒ سنا جائے اس محفل کی کیفیت بدل جاتی ہے۔مبارک باد کے مستحق ہیں مجاہد جتوئی کہ انہوں نے سات سال کی محنت کے بعد دیوان فریدؒ کا وہ نسخہ لائے ہیں جو پچھلے تمام چھپنے والے کلام فریدؒ کا نچوڑ ہے اور اس میں10اضافی کام کیے گئے ہیں جو اس کی اہمیت کو اور زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔تفہیم کلام فریدؒ کوسمجھنے کیلئے یہ دیوان مددرگارثابت ہوگا۔اس موقع پر مجاہد جتوئی نے کہاکہ اگر خواجہ فریدؒ میوزیم اور لائبریری کی سہولیات میسر نہ ہوتیں تو میرے لیے اتنابڑاکام کر نا ممکن نہ تھا۔دیوان فریدؒ کے چھپنے کے بعد میں سمجھتاہوں کہ میں اس کا پوری طرح حق ادانہیں کر سکااور مجھے دوبارہ موقع ملا تو اس میں جوکمی رہ گئی ہے تو اس کو پوراکرنے کی کوشش کروں گا۔دیوان فریدؒ کی پذیرائی کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں اجتماعات جن میں بستی غوث بخش ،ماڑھی اچھے شاہ، نواں کوٹ اور خان بیلہ میں تقریبات منعقد کی گئیں

داجل برانچ اور صادق فیڈر کی مرمت نہ کی گئی تو آنیوالے پانی کے سیزن مین نہروں کا چلنا محال ہو گامحمد ریاض

راجن پور(کرائم رپورٹر) داجل برانچ اور صادق فیڈر کی مرمت نہ کی گئی تو آنیوالے پانی کے سیزن مین نہروں کا چلنا محال ہو گا اور صادق فیڈر ،نور دھندی کا علاقہ تھر پارکر کا صحرا بن جائے گا، چار کڑور کی ایڈوانس پے منٹ کے باوجود کام بند ہے نیب بھی تفتیش کر رہی ہے ا ن خیالات کا اظہا ر سماجی کارکن محمد ریاض نے کیا انہوں نے بتایا کہ فلڈ رود کوہی اگست 2013کو آیا اور پورے علاقہ کی تباہی کر کے چلا گیا لیکن تا حال داجل برانچ اور صادق فیڈر کی مرمت افسران کے رحم و کرم پر پڑی ہے فلڈ سے داجل برانچ لفٹ اور رائٹ سائیڈ دونوں بریچ ہو گئیں تھیں اور صادق ٖفیڈر کی فالیں بھی فلڈ کی نذر ہو گئیں جن کی مرمت کا کام بد نام زمانہ مشینری ڈویثرن ملتان کے سپرد کیا گیا اور چار کڑور روپے کی ایڈوانس پے منٹ بھی کر دی گئی ۔داجل برانچ کے لفٹ بنک پر کچھ کام کیا گیا اور پھر مشینری کو دوسری جگہ شفٹ کر دیا گیا صادق فیڈر کی فالین عارضی طور پر مرمت کر کے پانی رواں کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ صادق فیڈر اور سیفن داجل برانچ مرمت نہ ہوئے تو یہ علاقہ مکمل تباہی سے دو چار ہو جائے گا اور ان علاقوں کے مکین نقل مکانی پر مجبور ہونگے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر)محکمہ بلڈ نگز کے زیراہتمام مختلف منصوبوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز ڈسٹر کٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ہوئے اجلاس کی صدارت ڈسٹر کٹ کوآرڈینشن آفیسر غازی امان اللہ نے کی کہ جبکہ ڈسٹر کٹ آفیسر بلڈنگز افتخار چوہدری ای ڈی او فنانس غلام اصغر جلبانی ٹینڈر کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ڈی سی او نے اپنے خطاب میں کنٹریکٹرز سے کہا کہ وہ تعمیراتی کام میں معیار کو اولیت دیں اور ہر صورت اعلیٰ کوآلٹی کا تعمیراتی میٹرئیل استعمال کریں کسی کام میں ناقص میٹرئیل کے استعمال کے ثابت ہونے پر فرم کے خلاف بھرپور کاروائی ہو گی انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ڈسٹر کٹ گورنمنٹ کی مانیٹرنگ کمیٹی ان تعمیراتی کاموں کی مانیٹرنگ کرے گی اس موقع پر پندرہ سے زائد شیلٹر لیس اسکولز کی تعمیر سرکاری عمارات کی تعمیر کیلئے متعدد ٹھیکیداروں کے ریٹس منظور کرلئے گئے اور انہیں ان منصوبوں پر کام کر نے کی اجازت دے دی گئی دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ درپردہ ان ٹھیکیداروں کو پہلے ہی زبانی طور پر ورک آرڈرز ایشو کئے جاچکے ہیں اور متعدد اسکولوں کا پندرہ روز سے تعمیراتی کام بھی جاری ہے ان میں گرلز پرائمری اسکول بستی کریم بخش پرہار کی عمارت جسے ایک ماہ سے ٹھیکیدار تعمیر کرنے میں مصروف عمل ہے ذرائع نے یہ بھی بتلایا ہے کہ چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام نے ضلعی حکام پر دباؤ بڑھایا ہے کہ وہ جون سے پہلے ہی ان شیلٹر لیس سکولز کی مرمت کا کام مکمل کرائیں اس لئے یہ ٹینڈرز محض فارمیلٹی تھی اصل طور پر یہ ٹھیکے پہلے ہی الاٹ کردیئے گئے تھے

سینکڑوں متاثرین نے گذشتہ روز ہمت فاؤنڈیشن کے دفتر میں ہنگامہ کر دیا

راجن پور(کرائم رپورٹر) سینکڑوں متاثرین نے گذشتہ روز ہمت فاؤنڈیشن کے دفتر میں ہنگامہ کر دیا ۔ہمت فاؤنڈیشن کے سربراہ نجیب اللہ ساغر بمشکل اپنی جان بچا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے ہمت فاؤنڈیشن کے اثاثے فروخت ہونے لگے ۔متاثرین ہمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ملنے والے60لاکھ روپے مالیت کے 40جعلی چیک لے کر ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی، بینک سے رقم کیش نہ ہوئی متاثرین کا وزیر اعلی پنجاب سے رقوم واپس دلانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق کڑوروں روپے کے فراڈ میں ملوث این جی او ہمت فاؤنڈیشن کے اثاثے فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں ہمت فاؤنڈیشن کے اہلکار گذشتہ روز گاڑیاں ڈیرہ غازی خان میں فروخت کرتے پائے گئے ہمت فاؤنڈیشن کی ریکوری بند ہو چکی ہے لوگوں نے اب مزید رقم دینے کی بجائے واپسی کے مطالبے شروع کر دئے ہیں ۔ہمت فاؤنڈیشن نے دو ماہ سے اپنے ملازمین کو تنخوائیں اور دفاتر کے کرائے نہیں دیے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہمت فاؤنڈیشن کے سربراہ نجیب اللہ کی انتظامیہ کے ساتھ ڈیل ہو گئی ہے اور اسے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے اس اطلاع پر سینکڑوں متاثرین ہمت فاؤنڈیشن کے دفتر پہنچ گئے اور نجیب اللہ ساغر کو پکڑنے کی کو شش کی مگر وہ چکمہ دیکر فرار ہو گئے ۔دریں اثناء نجیب اللہ نے 40افراد کو ڈیڑھ دیڑھ لاکھ روپے کے چیک دئے تاہم تمام کے تمام چیک بنک سے کیش نہ ہو سکے ۔متاثرین نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے تاخیری حربوں کے سبب لوگوں کے کڑوروں روپے ڈوبنے کا خطرہ ہے متاثرین نے اس بارے مکمل ثبوت فراہم کئے مگر پھر بھی ریکوری کیلئے اقدامات نہ کئے گئے ہیں اب بھی انتظامیہ نجیب اللہ کو فرار کا موقع دیے رہی ہے ایسی صورت میں انتظامیہ پر ذمہ داری عائد ہو گی۔وزیر اعلی راجن پور کے سب سے بڑے مالی سکینڈل کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کریں اور لوگوں کے کڑوروں روپے واپس دلانے کیلئے بھی اقدامات کریں

پولیس لائن راجن پو رمیں پولیس جوڈیشل کورس پاس کرنے والے جوانون کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر تے خالد محمود ناصر

 

راجن پو ر(کرائم رپورٹر)پولیس لائن راجن پو رمیں پولیس جوڈیشل کورس پاس کرنے والے جوانون کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے خالد محمود ناصر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ راجن پو رپولیس کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پولیس جوانوں کو جدید ٹریننگ دی جارہی ہے۔ تاکہ پولیس جوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو ۔موجود ہ دور میں جب جرائم پیشہ افراد جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کے لیے راجن پور پولیس کے جوانوں کو بھی جدید ہتھیار استعمال کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ محمد عمران جمیل انچارج ایلیٹ فورس بھی ہمراہ تھے

ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجن پور میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

 

راجن پور ( کرائم رپورٹر) ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجن پور میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈی او سی آغا حسین شاہ ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر عبداللہ ، ایم ایس عبدالحمید ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد صدیق ، ڈاکٹر شمع نور ، ڈاکٹر محسن وٹو اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ کو ئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جا ئے ۔ تمام ٹیمیں اپنی دیانتداری اور قومی جذنے سے کام کریں ۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت نے بتایا کہ یہ تین روزہ مہم 24مار چ سے شروع ہو گی اس میں 957ٹیمیں کا م رہی ہیں جن میں808موبائل،83ٹرانسپورٹ،فکسڈ66، ایریا انچارج167 اور سپر وائزر 44ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں380171پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئیں گ

راجن پور میں 23مارچ یوم دفاع کے موقع پرم ضلع بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پارک کی طرف سے فخرجہاں پارک میں ہو گی

راجن پور ( کرائم رپورٹر) ضلعی راجن پور میں 23مارچ یوم دفاع کے موقع پرم ضلع بھر میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پارک کی طرف سے فخرجہاں پارک میں ہو گی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے اور ایم پی اے اور ڈی سی او راجن پور ہوں گے ۔ اسی طرح دانش سکول فاضل پور، صنعت زار راجن پور، چلڈرن پارک کوٹ مٹھن، ٹی ایم ایز جام پور اور روجہان میں منعقد کی جا ئیں گی۔ یہ بات ای ڈی او سی ڈی و فنا نس اصغر جلبانی نے ایک مراسلہ کے ذریعے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر یوم دفاع بھر پور انداز میں ضلع راجن پور میں منایا جا ئے گا

ضلعی انتظامیہ راجن پور کے زیر اہتمام تین روزہ میلہ جشن بہاراں کے موقع پر فخر جہاں پارک راجن پور میں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ خان دریشک اور ڈی سی او غازی امان اللہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ راجن پور کے زیر اہتمام تین روزہ میلہ جشن بہاراں کے موقع پر فخر جہاں پارک راجن پور میں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ خان دریشک اور ڈی سی او غازی امان اللہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع راجن پو ر کی عوام پرامن ہے ضلعی انتظامیہ نے پررونق جشن بہاراں شروع کر کے عوام کو صحت مند تفریح فراہم کی ہے اور آئند ہ بھی اس قسم کی تقریبات اور سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علما کرام ، انجمن تاجران ، صدر و جنرل سیکریٹر ی پریس کلب وبار کونسل ، ضلعی افسران شہر کے علاوہ گرد نواح کے علاقوں سے مختلف شعبہ ہا ئے سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات سمیت بچوں نے بھر پور شرکت کی اور جشن بہاراں کی تقریبات کو سراہا۔ اس تقریب کے موقع پر مقامی جھمر پارٹی، گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اور خوب داد وصو ل کی۔بازی گر ارشد بادی نے اپنے کرتب دکھائے اس موقع پر چیئر مین پارکس خواجہ محسن رسول اور ان کی ٹیم کی طرف سے مختلف پھولوں کی شاندار نمائش کا بھی اہمتام کیا گیا ۔ ڈی سی او نے کہاہے ضلع بھر میں عوام کی تفریح کے لیئے پارک بنا ئے جا رہے ہیں جن میں داجل میں نور علی ضامن پار ک اور فاضل پور ڈاکٹر عبداللہ پارک شامل ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا ئیں اس موقع پر محکمہ صحت کے 121ملازمین کے تقر نامے بھی تقسیم کیئے گئے ۔ بعد ازاں ڈی سی او ، ایم این اے اور ضلعی افسران کے ہمراہ پھولوں کی نمائش دیکھی اور عالمی شجر کاری دن کے حوالے سے یاد گار پودا بھی لگایا

Thursday, 20 March 2014

نواحی موضع حاجی پور میں رشتے داروں نے دھوکے سے گھر میں بلاکر اپنے مخالف نوجوان کو قتل کردیااس موقع پر ورثاء نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے

راجن پور(کرائم رپورٹر) نواحی موضع حاجی پور میں رشتے داروں نے دھوکے سے گھر میں بلاکر اپنے مخالف نوجوان کو قتل کردیا پولیس ٹاؤٹ قاتلوں کو ریلیز کرانے میں سرگرم بیوہ کا انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کا اعلان وزیرِ اعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی موضع حاجی پور میں نصیر خان نامی نوجوان کو ملزمان سیف اللہ اسماعیل فیض اللہ اور عبدالمجید ودیگر نے نوجوان کو گھر بلایا اس دوران انہوں نے علی الصبح چار بجے نوجوان کو ذبح کرکے لاش قریبی کھیت برسیم میں ڈال دی مقتول کے بھائی خمیسیٰ خان نے میڈیا کو بتلایا کہ ہمیں اس وقوعے کا جب علم ہوا تو موضع محمد ہوڑا میں جاکر دیکھا کہ برسیم میں وسیع رقبے پر خون پھیلا ء ہوا ہے اور میرے بھائی کی نعش موجود ہے جس پر ہم نے تھانہ حاجی پور پولیس کو مطلع کیا پوسٹ مارٹم میں بھی وقوعہ صبح چار بجے کا معلوم ہوا اب بااثر افراد ملزمان کو اس واقعے سے بری الذمہ قرار دلوانے کیلئے نہ صرف تگ ودو کررہے ہیں بلکہ پولیس کو ملزمان کے بے گناہ قرار دلوانے کیلئے بھاری رشوت کی پیش کش بھی کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کے قاتل یہی ہیں اس موقع پر مقتول کی بیوہ کا کہنا تھا کہ پولیس سے ہمیں انصاف ملتا نظر نہیں آتااگر مجھے اور میری معصوم بیٹی کو انصاف نہ ملا تو میں خود سوزی کرلوں گی اس موقع پر ورثاء نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب تھانہ حاجی پور کے انچارج انسپکٹر امتیاز خاں چنگوانی کا کہنا تھا کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں پر غور کررہے ہیں انشاء اللہ میرٹ پر ہی گناہ گار کئے جائیں گے اور کسی فریق کے ساتھ ہرگز زیادتی نہیں ہو گی

ڈی سی راجن پو ر غازی امان اللہ نے دانش سکول فاضل پور کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے

  • راجن پور(نامہ نگار،کرائم رپورٹر) ڈی سی راجن پو ر غازی امان اللہ نے دانش سکول فاضل پور کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش سکول میں بچوں کے داخلے وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسی کے مطابق کئے جائیں ۔ اور ان داخل ہونے والے بچوں کی تصدیق شفاف اور دیانت داری کے ساتھ کی جائے کیونکہ ہمارا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب کے دانش سکول کے مشن کو کامیاب بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور دیگر سٹاف کی بھرتی میرٹ پر کی جائے ۔ ڈی سی او نے دانش سکول کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کے کھانے پینے ،رہن سہن اور طبی سہولیات کی فراہمی صحیح طریقے سے ہونی چاہیے ۔ اس موقع پر پرنسپل دانش سکول بوائز وگرلز، ٹریننگ پر آئے ہوئے افسران ، صدر ڈسٹرکٹ بار رفیع پچارایڈووکیٹ ، پرنسپل کامرس کالج نذیر سکھانی اور ڈی او سپورٹس فیصل ہمایو ں بھی موجود تھے ۔اجلاس میں سابقہ پرنسپل کی بدعنوانی بھی زیربحث لائی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ رہائشی ملازمین بجلی کے بل خود اداکریں گے ۔ اس کے علاوہ بھی مختلف مسائل زیر بحث لائے گئے اور ان کے حل کیلئے ڈی سی او نے یقین دہانی کرائی ۔ قبل ازیں ٹریننگ پر آئے ہوئے افسران نے دانش سکول کا تفصیلی دورہ کیا اورڈی سی او راجن پور کی بہترین کاوشوں کوسراہا۔ ڈی سی اونے بتایا کہ اس کامیابی میں میری ٹیم کا بھی کافی کردار ہے

Wednesday, 19 March 2014

پھولوں کی بیس اقسام کے دس ہزار گملے فخر جہان پارک میں سجاے گئے ہیںچیئرمین خواجہ محسن رسول


راجن پور(کرائم رپورٹر)21,22,23مارچ جشن بہاراں محفل مشا عرہ ،محفل موسیقی،جھومر،لائٹنگ جادوگرارشد علی بادی اورروہی ٹیم بھی شرکت کریں گی چیئرمین شعبہ پارکس وباغات خواجہ محسن رسول تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین خواجہ محسن رسول نے اوصاٖٖٖٖٖف کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پھولوں کی بیس اقسام کے دس ہزار گملے فخر جہان پارک میں سجاے گئے ہیں جن میں جربراڈبل ،ڈیلیا ،پنیری ،انٹرنیم ،ڈائی اینھتس،سلور ڈسٹ ،کجلی بونیبر ا،گوبھی پھول ،مسردی ، میری گولڈ ،انڈیں ڈیلیا ،گینداپھول ،چاندنی اور گزانیاکے پھولوں کے گملے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ تمام پروگرامزاپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ کی ذاتی دلچیسی سے جشن بہاراں منعقدکیا جارہا ہے جس میں رنگارنگ پروگرامز شامل ہیں ۔فلاور شو ،جھومر اور لائٹنگ کا بھی خصوصی طورپر انتظام کیا گیا ہے ۔تاکہ لوگوں کو رنگا رنگ اور خوبصورت تفریح کے مواقع حاصل ہوں

پنجاب بھر میں قدرتی ماحول کے تحفظ اور اس کی بہتری کے لیئے راجن پور پودا لگا کر آغاز کر دیا گیا ہےخان طاہر جاوید خان

راجن پور ( کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب خان طاہر جاوید خان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں قدرتی ماحول کے تحفظ اور اس کی بہتری کے لیئے راجن پور پودا لگا کر آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ باتیں ٹاسک فورس کے کمانڈر چوہدری محمد اشرف نے شجر کاری کی ایک دوران بتائی ۔یہ تقریب رینجر زپبلک سکول راجن پور میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قدرتی ماحول جنگلی حیات کے تحفظ اور شجر کاری کو فروغ دینے کے لیئے پاکستان رینجرز پنجاب نے رینجرز پبلک سکول میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میں ضلعی انتظامیہ،بی ایم پی کے افسران اور تعلیم سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ یہ تقریب سیکٹر کمانڈر چولستان رینجرز کی ہدایت پر منعقد کی گئی۔ جبکہ سکول کے ننھے طلبا نے کوڑاکرکٹ چن کر بڑوں کو گندگی نہ پھیلانے کا پیغام دیا ۔ تقریب میں رنگا رنگ خاکوں نے حاضرین کے دل مول لے لیئے ۔شجر کاری کا آغاز کر کے راجن پور میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کادن منایا گیا

پروفیشل چور چوری کرتے تھے آج عام آدمی چور ہے روایتی تفیشن میں تبدیلی کر کے جدیدلائی جائی

راجن پور(کرائم رپورٹر)پروفیشل چور چوری کرتے تھے آج عام آدمی چور ہے روایتی تفیشن میں تبدیلی کر کے جدیدلائی جائی ایس ایچ او تھانہ صدر ثناء اللہ مستوئی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر نے اوصاف کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پروفیشل چور چوری کیاکرتے تھے آج عام آدمی چوری،ڈکیٹی میں ملوث ہے جس کی وجہ مہنگائی اوربے روزگاری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرائم گراف نہیں بڑھ رہا کنٹرول میں ہے کیونکہ ڈی پی او راجن پور فریقین کوخود سماعت کرتے ہیں خاص نوعیت مقدمات کی اجازت لینی پڑتی ہیں اکثر چھوٹے مقدمات کی ایف آئی آرخود درج کر لیتے ہیں روایتی تفیش میں جدیدکی ضرروت ہے جھوٹ مقدمہ درج کرنے پر 182لگاتا ہے جس کی سزا 100روپے جرمانہ بناتی ہیں قانون میں اس وقت کے ساتھ تبدیلی کی ضرروت ہے شہادت نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان عدالت سے جلدی بری ہوجاتے ہیں

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers