راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور،پیپلز پارٹی کے تین جیالے سائیکل سوار جام
پور سے کراچی روانہ پی پی پی کے 18 اکتوبر کے جلسہ میں شرکت کریں گے راجن
پور شہر میں ان سائیکل سواروں کا استقبال سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈرسردار محمد
یو سف خان گبول نے کیا رات بھر مہمان ٹھہرایا صبح دعاؤں کے ساتھ رخصت تفصیل
کے مطابق پیپلز پارٹی اٹھارہ اکتوبر کو کراچی شہر میں بڑا جلسہ منعقد
کررہی ہے جس میں شرکت کیلئے صوبہ پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب سے قافلے کراچی
پہنچیں گے یہاں تین سائیکل سوار کارکن بھی سائیکلوں پر کراچی کے لئے روانہ
ہوئے ہیں جنہیں راجن پور میں سابق صوبائی امیدوار نے نیک تمناؤں کے ساتھ
رخصت کیا اس موقع پر صوبائی اُمیدوار سردار محمد یوسف خان گبول نے صحافیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی جب بھی اقتدار میں آئی غریب عوام کے
لئے فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا آج مہنگائی سے تنگ عوام پی پی پی کے دور
اقتدار کو یاد کررہے ہیں پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اس لئے انہیں
عوام سے کوئی جدا نہیں کرسکتا انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی ملک
بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کریگی اور ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری
ہوگا ۔
0 comments:
Post a Comment