راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عید الاضحی کے موقع پر عوام کو سستی اشیا کی فراہم کے سلسلے میں ڈی سی او غازی امان اللہ نے محکمہ لیبر کو اوزان اور پیمانے چیک کرنے کی ہدایت ۔ لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر کا ضلع بھر میں طوفانی ایکشن .17دوکانداروں کے چالان ۔ متعدد کے خلاف کاروائی۔ صارفین کے حقو ق کے لیئے قانون پرمکمل طور پر عمل درامد کرایا جا ئے گا ۔اس سلسلے میں لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے ضلع بھر میں اوزان اور پیمانہ جات کی چیکنگ کے لیئے خصوصی مہم شروع کر دی ہے ۔ تمام شہروں اور قصبوں اور دیہاتوں میں چیکنگ اور چالان کیئے جا رہے ہیں ۔ اس دوروان انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کو موبائل لیبارٹریاں بھی فراہم کر دی ہیں ۔اور موقع پر بھی چیکنگ کر کے چالان کیئے جا رہے ہیں انہوں نے عوام سے کہاہے کہ جو دوکاندار لیبر ڈیپارٹمنٹ سے پاس شدہ وٹے استعمال نہ کر ے یا پتھر کے وزن استعمال کر ے اس کی اطلاع فوری طورپر دی جا ئے ان کے خلاف فوری کاروائی کر کے ان کو جیل بھیج دیا جا ئے گا۔
0 comments:
Post a Comment