راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سنیٹری انسپکٹرطارق حسین چشتی پر ن لیگی ایم پی اے
اور ایم این اے کی گاڑیوں کے تیل کیلئے بھتہ وصول کرنے کا الزام ،وزیر اعلی
پنجاب اور ڈی سی او راجن پور سے تحقیقات اور تحفظ دینے کی اپیل۔تفصیل کے
مطابق مٹھن کوٹ کے دوکاندار فوجی کلیم اختر نے اپنی تحریری درخواست میں
الزام عائد کیا ہے کہ سنیٹری انسپکٹر طارق حسین چشتی اسے تین ہزار روپے
ماہانہ بھتہ دینے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے اور بھتہ نہ دینے پرخطر ناک نتائج
بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔سنیٹری انسپکٹر کا اصرار ہے کہ اسے ن
لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کی گاڑیوں میں تیل ڈلواناپڑتا ہے اگر اسے
تین ہزار روپے ماہانہ نہ دیا گیا تو وہ کوئی بھی کاروائی کر سکتا ہے فوجی
کلیم اختر نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او راجن پور سے
اپیل کی کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment