Feature Top (Full Width)

Saturday, 4 October 2014

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سستے اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کے لیئے 9سیل پوائنٹ مقرر کر دئے گئے ہیں جلیل اطہر

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سستے اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کے لیئے 9سیل پوائنٹ مقرر کر دئے گئے ہیں جن میں تحصیل جام پور ،راجن پور تین اور روجہان میں 2پوائنٹ بنائے جا رہے ہیں جہاں پر ٹماٹر ، آلو اور پیاز انتہائی سستے نرخوں پر بغیر منافع فروخت کیئے جا ئیں گے ۔ یہ فروخت عید سے قبل موبائل شاپس اور فکس شاپس پر دستیاب ہوں گی ۔ یہ بات اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ای ڈی اے جلیل اطہر ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی جام پور و راجن پور اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ان کی نگرانی کریں گے جبکہ مارکیٹ کمیٹی ان اشیا کی فروخت میں معاونت کرے گی ۔ یہ پوائنٹ پرانا لاری اڈہ راجن پور ، صدر بازار کوٹ مٹھن،جنرل بس سٹینڈ داجل،صدر بازار فاضل پور، نزد ٹی ایم اے آفس روجہان ، آدھی والا چوک محمد پور ،دیمس گیٹ جام پور ،مرکزی چوک حاجی پوراور عمر کوٹ میں ہوں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موبائل شاپس دیہاتوں میں بھی سبزیاں فروخت کریں گی انہو ں بتایا کہ دوسے تین کلو کے پیکٹ میں ملیں گی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers