راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ
دیا۔ روزگار سکیم کے۔ دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ رروزگار سکیم میں جنوبی
پنجاب کے نوجوانوں کے لیے زائد کوٹہ مختص کرنا میاں برادران کی جنوبی پنجاب
کی عوام سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما نے
ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا حکومت جنوبی پنجاب کی پسماندہ اضلاع کی
تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا \"
اپنا روزگار \" سکیم ملک وقوم کے لیے نیک شگن ہے۔ جس سے نوجوان نسل اپنے
پاؤں پر کھڑا ہو سکے گی اور بے روزگار کی خاتمہ ہوگا۔ مزید انہوں نے کہا کہ
خاص طور پر جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرنا اس بات
کا آئینی ثبوت ہے کہ میاں برادران اس خطہ سے دلی وابستگی رکھتے ہیں۔ایم این
اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک کی دن رات کی محنت نے پورے ترقیاتی کام
تیزی سے جاری۔ اس موقع پر شاہنواز خان دریشک ، فیاض حسین کورائی ، محمد
اکرم خان دریشک و دیگر افراد موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment