راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں بے روزگار نوجوانوں اور بچیوں
کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ ،این آر ایس پی کے آفیسرز نے کرپشن کی گنگا
بہادی سلائی مشینوں کی خرید سمیت دیگر آیٹمز میں خورد برد ،ہنر مند خواتین
کا ڈی سی او سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پلان پاکستان نے
غریب اور بے روزگار بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پنجاب کے تین
اضلاع میں پراجیکٹ شروع کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا پلان نے اس پراجیکٹ کا
کام مقامی سطح پر این آر ایس پی کو سونپ کر اُن کے کئی ملازمین کو تین سالہ
کنٹریکٹ پر عارضی طور پر بھرتی کرلیا این آرایس پی کے آفیسر عبدالرزاق شاہ
ودیگر نے اس پراجیکٹ کے تحت ہنر کی تربیت حاصل کرنے والے نوجوان بچوں اور
بچیوں کو تربیت کے اختتام پر ٹول کٹس کی مد میں کرپشن شروع کردی جس کا ای
ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ راجن پور نے نوٹس لے لیا این آر ایس پی کے آفیسر نے
ایک ہزار کے قریب ٹول کٹس اور سلائی مشینوں کے نام پر دس لاکھ روپے ہڑپ
کرلئے جبکہ کئی سرکاری ملازمین کو ’’ رام ‘‘ کرنے کیلئے اُنہیں سرکار سے
تنخواہ کے علاوہ بیس ہزار روپے ماہوار اعزازیہ بھی کئی ماہ فراہم کیا جاتا
رہا عوامی وشہری حلقوں اور ہنر مند خواتین نے کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی او
راجن پور سے تحقیقات کرنے اور کرپشن کے مرتکب آفیسران کے خلاف کاروائی کا
مطالبہ کیا ہے دوسری جانب این آرایس پی کے ترجمان کا موقف میں کہنا ہے کہ
سلائی مشینیں اور ٹول کٹس تمام بچوں اوربچیوں کو فراہم کی ہیں کرپشن الزام
غلط ہے ۔
0 comments:
Post a Comment