راجن
پو(ر ڈسٹرکٹ رپورٹر )معیاری تعلیم اور بہترین نظم و ضبط کے لیئے اساتذہ کا
تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔ طلبا کی تعلیم میں سکول ، استاتذہ اور والدین
کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے
معروف سکول میرا سکول راجن پور کے منتظم مسرت زبیری نے سکول کے سالانہ
14ویں سالانہ کیو اے ٹی رزلٹ 100فیصد آنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے
خطاب کر تے ہو کیااس موقع پر اساتذہ اور طلبا و طالبا ت موجود تھے۔ انہوں
نے کہا کہ شعبہ تعلیم ایک مکمل پروفیشنل ادارہ ہے۔ اس میں تعلیم یافتہ ہونے
کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ ہونا بھی ضرروی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیف نے
اساتذہ کو مسلسل تربیت فراہم کر کے ایک بڑا کارنامہ کیاہے ۔ انہوں نے کہ
تعلیم میں پروفیشنل ازم کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن
فاونڈیشن جنوبی پنجاب میں تعلیم کا ایک آئیکون بن چکا ہے۔ تقریب میں بچوں
نے رنگا نگ پروگرام پیش کیئے ۔ آخر میں منتظم مسرت زبیری نے کیواے ٹی میں
شاندا ر کاکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے استاتذ ہ اور بچوں میں شیلڈز اور
سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیئے
0 comments:
Post a Comment