راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ پبلک ہیلتھ راجن پور کا اہلکار پانچ سالوں
سے گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کر رہا ہے ۔بااثر سیاسی شخصیات پشت پر ہیں
۔تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور میں بھی فنانس آفیسر نے 10سال سے
خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجزملازمین کو بر طرف کر کے فرضی تعیناتیاں کر
لیں ۔حکومت نوٹس لے اور اہلکار سے پانچ سالوں کی تنخوائیں واپس وصول کرے
سماجی و عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق محمد طارق ولد کیچو کے بارے
پتہ چلا ہے کہ وہ پانچ سالوں سے اپنی ڈیوٹی پر نہیں گیا اس عرصہ کی تمام
تنخوائیں اسے گھر پہنچائی گئیں ۔اس کا پس منظر یوں بتایا گیا ہے کہ اہلکار
طارق ایک سیاسی وڈیرے کا سر گرم رکن ہے جسے نوازنے کیلئے یہ ملازمت دی گئی
۔دوسری طرف تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن میں درجنوں فرضی ملازمین کی تعیناتی
کا انکشاف ہوا ہے ۔کرپشن ڈیلی ویجز کے ملازمین کی بھرتی میں کی جا رہی ہے
اختر ولد غلام محمد دو سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہ لے رہا ہے اس کرپشن میں
فنانس افسر ملوث ہے جس کے اثاثے کروڑوں روپے تک پہنچ چکے ہیں افسران کے نام
پر بھتہ بی وصول کیا جاتا ہے غلام اکبر، فیض احمد رانجھو ، غلام شفقت،
شوکت عباس ،محمد اسماعیل کے نام چند یوم قبل ڈیلی ویجز کے ملازمین میں ڈالے
گئے ہیں جن کی تنخوائیں افسران کی جیبوں میں جائیں گی۔سماجی کارکنوں ریاض
،خلیل،اشفاق و دیگر نے میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان الزامات کی
تحقیقات کرائی جائے اور ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
0 comments:
Post a Comment