راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی
ملک کی واحد جماعت ہے جس کے کارکنان چاروں صوبوں میں موجود ہیں پیپلز پارٹی
عوامی جماعت اور اس کی جڑیں عوام میں پھیلی ہوئی ہیں ملک کا آئندہ
وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا پیپلز پارٹی آئین وجمہوریت کی بالا دستی
پر یقین رکھتی ہے دھرنوں سے نہیں آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی آنی
چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق
رکن صوبائی اسمبلی سردار امان اللہ خان دریشک سے ملاقات کے دوران کیا
اپوزیشن لیڈر نے سردار امان اللہ خان دریشک کو چائے پر مدعو کیا تھا اس
دوران ملکی وعلاقائی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اس موقع پر سردار
امان اللہ خان دریشک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے مالی امداد کے پروگرامز
سے جنوبی پنجاب کے اس پسماندہ ضلع کے غریب خاندانوں کو مالی ریلیف ملا
عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے دور کویاد کرتے ہیں دونوں راہنماؤں کی یہ
ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی اس موقع پر سردارفاروق امان اللہ خان ،سردار
کلیم اللہ دریشک ،عبداللہ عامر دریشک بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment