Feature Top (Full Width)

Tuesday, 7 October 2014

مشترکہ جدوجہد سے اس کا مقابلہ کرنا ہو گا مجاہد خان برمانی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جرم اورمجرم کے خلاف اجتاعی جدوجہد ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہے پولیس کی پشت پر عوام نہ ہوں تو وہ اپنی ذمہ داریوں کو کسی بھی حالت میں پورا نہیں کر سکتی۔عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان بنایا گیا ہے دہشت گردی کے خطرات اہل وطن پر منڈلا رہے ہیں ہمیں مشترکہ جدوجہد سے اس کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار راجن پور ماڈل تھانہ کے انچارج مجاہد خان برمانی نے اپنے دفتر میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی کے خلاف ہمیں ہر جگہ مقابلے کیلئے خود کو تیار رکھنا چاہیے راجن پور میں سیکورٹی انتہائی سخت ہوگی 37مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی سیکورٹی پلان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے راجن پور کے تمام تھانوں کو موصول ہو چکا ہے جس کے مطابق اقدامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ چاند رات کو بازاروں تفریح گاہوں اور دیگر پبلک مقامات پر پولیس کی چوکیاں قائم کی جائیں گی پولیس کے ساتھ قومی رضاکار بھی ڈْیوٹی سر انجام دیں گئے اور اس کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر بھی پولیس کی گشت کو موثر بنایا جائے گا ۔ تاہم ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا عوام کے بغیر کوئی بھی ادارہ کامیابیوں کو نہیں سمیٹ سکتا ۔عوام پولیس کو ہر قسم کی معلومات دیں تاکہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers