Feature Top (Full Width)

Thursday, 30 October 2014

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے شیر علی گورچانی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ۔ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے کسی صورت ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دھرنوں کے باعث بجلی کے منصوبوں میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ کرے گی۔ توانائی کے منصوبے کو نہایت تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیاہے۔ ملکی معیشت طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔پنجاب میں صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے منصوبے شفاف طریقے سے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔وھرنے کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنا سکڑ کر صرف دو گھنٹے کا رہ گیاہے اور یہاں کارکنان صرف دو گھنٹے کے لئے آتے ہیں اور میوزیکل نائٹ منا کر چلے جاتے ہیں، انہیں عوامی خدمت سے کوئی سرو کار نہیں۔پاکستان کے 18کروڑ عوام نے احتجاج اور انتشار کی سیاست کو یکسر مسترد کردیاہے۔ملک کو دھرنوں کی نہیں بلکہ اتحاد کی قوت سے مسائل چھٹکارا دلانے کی ضرورت ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers