راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سرکاری دفاتر میں غیر اعلانیہ تعطیل ہونے کے باعث
سائلین کو پریشانی کا سامنا،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے پنجاب حکومت سے
نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی اوآفس سمیت دیگر کئی
سرکاری دفاتر ہفتہ 4اکتوبرکو بند رہے اور اہلکار عید منانے گھروں کو چلے
گئے افسران اور ان کے ماتحت اہلکاروں نے از خود عید کی چھٹیاں بڑھا لیں ضلع
راجن پور کی حدود دو سو کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہیں سائلین دور دراز
علاقوں سے سفر کر کے دفاتر پہنچے اور گھنٹوں وہاں دفاتر کے کھلنے کا انتظار
کرتے رہے آخر کار مایوس ہو کر واپس چلے گئے ۔اس بارے جب اہلکاروں سے رابطے
کئے گئے تو انہوں نے کہا سائلین عید منانے اور اس کی تیاریوں کے باعث
دفاتر نہیں آئے دفاتر کھولے گئے اور وقت سے کچھ پہلے بند کئے ۔دفاتر میں
آئے ہوئے سائلین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ تعطیل کی
انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے
0 comments:
Post a Comment