راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو
جان بوجھ کر ہزاروں روپے کے اضافی پراپرٹی ٹیکس کے نوٹس بھجوائے گئے پانچ
فی صد کی چھوٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو بے وقوف بنایا گیا وزیراعلیٰ
پنجاب راجن پور کے ایکسائز انسپکٹرز کے خلاف بھی کاروائی کریں راجن پور کے
شہریوں امان اللہ ،حفیظ اللہ ،واحد بخش، محمد حسن ،محمد اختر ودیگر نے
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ کئی سالوں سے ایک ہی ضلع میں تعینات
ایکسائز انسپکٹرز نے راجن پور میں اَت مچا رکھی ہے جان بوجھ کر اَپر پنجاب
کا ریٹنگ ایریا کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس بھجوایا جاتا ہے اور بعد
ازاں ہزاروں روپے رشوت کے باعث ٹیکس کی شرح کو کم کردیا جاتا ہے شہرمیں
اربوں کی جائیدادوں کے مالکان کو بھاری رشوت کے باعث بے پناہ ریلیف فراہم
کیا جاتا ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کئی بااثر افراد کی ملکیت قیمتی
جائیدادوں کی بجائے معمولی مالیت کی ظاہر کرکے چھوٹ دی جارہی ہے انہوں نے
وزیراعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment