راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے سیلاب متاثرین کو خشک
راشن اور گوشت ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر عید کے موقع پر تقسیم
کیا گیا ۔ ڈی سی او نے مختلف افسران کی ڈیوٹی لگائی تھی جنہو ں نے موقع پر
جا کر متاثرین میں سامان تقسیم کرایا ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف
الرحمن ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی اور
محکمہ ریونیو اور لا ئیو سٹاک کے افسران بھی موجو دتھے۔متاثرین کے کئے چار
سنٹر بنا ئے گئے تھے۔ جن میں فخر جہا ں بند ، مرغائی ،بھاگسر اورروجہان
شامل ہیں ۔ ا س موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت اور
ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کو عید کی خوشیو ں میں شامل کرنے کے لیئے ان
میں یہ سامان تقسیم کیا گیا ہے تاکہ یہ بھی عید منا سکیں ۔
0 comments:
Post a Comment