راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیر رسمی تعلیم سردار عاطف
حسین مزاری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ مٹھن شہر کی خوبصورتی
اور ترقی کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی اس حوالے سے ضلعی حکومت کو
ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے یہ ترقیاتی پیکج سابق ناظم مٹھن کوٹ کمال
فرید مرحوم کے بیٹے حمزہ کمال فرید کی طرف سے تجویز کئے گئے منصوبوں پر
ترتیب دیا گیا ہے اس پیکج میں کوٹ مٹھن میں لائبریری کا قیام ،لیڈیز پارک
کی تعمیر،ٹف ٹائیلز کی تنصیب ریلوے بازار اور قائدِ اعظم بازار میں ،سیلاب
2010 ء کے دوران تباہ شدہ گلیوں کی مرمت ،ریلوے چونگی سے نشتر گھاٹ چوک تک
سڑک کی تعمیر وتوسیع کے منصوبے شامل ہیں اس حوالے سے چیف منسٹر آفس لاہور
سے فیکس جاری کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ان منصوبوں کے لئے پیپر ورک مکمل
کرکے وزیراعلیٰ آفس کو مطلع کیا جائے ۔
0 comments:
Post a Comment