راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید کا
راستہ کچہ اور ناہموار ،طالبات اور اسٹاف کو سکول پہنچنے میں دشواری کا
سامنا فوری طور پر راستہ پختہ تعمیر کرانے کا مطالبہ قصبہ جاگیر گبول کے
سینکڑوں مکینوں ہاشم خان گبول، حاجی اللہ ڈیوایا گبول، حاجی شملہ خان گبول،
بلال ندیم گبول، رفیق احمد گبول ودیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ گرلز سکول
میں اس وقت تین سو بچیاں زیر تعلیم ہیں جبکہ سکول کا راستہ کچہ اور ناہموار
ہونے کی وجہ سے نہ صرف بارش کے دنوں میں بلکہ عام دنوں میں بچیوں کو سکول
پہنچنے میں سخت مشکلات درپیش ہیں مقامی افراد کا مزید کہنا تھا کہ فتح پور
روڈ سے قصبہ گبول جاگیر سڑک چارسال قبل سیلاب سے مکمل تباہ ہوئی مگر اس سڑک
کو آج تک تعمیر نہ کیا گیا مقامی انتظامیہ نے سیلاب کی گذرگاہ پر پلیاں تو
تعمیر کرادیں مگر سڑک تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ
سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور سڑک کی تعمیر جلد
از جلد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment