راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان راجن پور بشیر احمد خان
مزاری نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تعمیروترقی میں اولین کردارادا کرنے
پر ضلعی انتظامیہ خصوصاًڈی سی او غازی امان اللہ خان اوراے ڈی سی
سردارمحمدارشد خان گوپانگ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دِن دگنی
اور رات چگنی محنت کرکے نہ صرف راجن پور کا نقشہ بدل ڈالا بلکہ ملازمین
خصوصاًعملہ ریونیو کے مسائل کے حل میں کردار ادا کیاہم اُنہیں مبارکباد پیش
کرتے ہیں اور عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں
جنہوں نے عید کے روز حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر دریائی کچے کے متاثرین میں
امدادی سامان اورقربانی کا گوشت تقسیم کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کیں ان
خیالات کااظہارایک ملاقات کے دوران کیااُن کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں
عملہ فیلڈ کی سہولیات کے لئے پٹوار خانوں کی تعمیر سے عملہ ریونیو کی
مشکلات کا خاتمہ ہوگا ہم ان مشکلات کے حل میں کردارادا کرنے پر ڈی سی
اوغازی امان اللہ خان کے مشکور ہیں
0 comments:
Post a Comment