راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن کے ’’ آواز وجوابدہی پروگرام ‘‘ کے
تحت مقامی ویلج کمیٹیوں کی توسیع کا عمل جاری ہے ہر یونین کونسل میں دس
دیہات کا چناؤ کیا گیا تھا جسمیں سے مردو خواتین ممبران کو اس پروگرام کا
حصہ بنایا گیا اب اس میں وسعت کی گئی ہے ان خیالات کا اِظہار چئیر مین آواز
پروگرام نعیم اکبر جسکانی نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ
اس پروگرام کے تحت مقامی افراد کو بااختیار بنانا ہے اور مقامی مسائل
وتنازعات کا حل تلاش کرنا ہے اس پروگرام کے شروع ہونے سے کئی ایسے مسائل حل
ہوگئے ہیں جو کئی سالوں سے اِلتواء کا شکار تھے اُن کا کہنا تھا کہ ان
دیہات میں مراکز صحت اور سکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس
پروگرام کی مدد سے مقامی افراد کو بھی مشاورت میں شریک کیا جارہا ہے اور
عدم سہولیات بارے ٹاؤن ،تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کے نوٹس میں
لایا جارہا ہے
0 comments:
Post a Comment