راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،اندرون شہر محلہ ملک منظور اعوان میں
میٹرک کے طالب علم نے مبینہ طور پر خود کو گولی ماردی نوجوان جاں بحق ،چھت
پر سوئے بیٹے کو کسی نے قتل کیا والد کا شبہ تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی
شروع کردی تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر میں میٹرک کے طالب علم ارباز سہیل
نے پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا خاندانی ذرائع کے
مطابق نوجوان نے گھریلو رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے دوسری
جانب والد سہیل بھٹی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے پاس نہ ہی کبھی اسلحہ رہا
اور نہ ہی وہ اسلحہ چلانا جانتا ہے گرمیوں کی وجہ سے وہ ہمیشہ چھت پر سوتا
ہے خدشہ ہے کہ کسی دشمن نے چھت پر آکر میرے بیٹے کو قتل کیا ہے تھانہ سٹی
پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے دوسری جانب نوجوان بچے کی ہلاکت پر ماں پر
غشی کے دورے تھے۔
0 comments:
Post a Comment